آخری وقت اشاعت:  Sunday, 13 september, 2009, 07:46 GMT 12:46 PST

اسرائیلی فلم ’لبنان‘ گولڈن لائن جیت گئی

اسرائیلی ڈائریکٹر

میزبان ملک اٹلی کی ایک ہائی پرفائل فلم باریا کوئی بھی ایوارڈ جینے میں ناکام رہی ہے

اٹلی میں منعقدہ چھیاسٹھویں وینس فلم فیسٹیول میں اسرائیل کی جنگ سے متعلق ایک فلم ’لبنان‘ کو بہترین فلم کا ایوارڈ گولڈن لائن دیا گیا ہے۔

فلم کے ڈائریکٹر سموئیول موز ہیں جنہوں نے سنہ انیس سو بیاسی میں لبنان پر اسرائیلی حملے کے تناظر میں یہ فلم بنائی ہے اور اس کی زیادہ تر عکس بندی اسرائیلی ٹینک کے اندر کی گئی ہے۔

امریکہ کے میگزین وارئٹی نے فلم لبنان کے بارے میں لکھا ہے کہ اسرائیل سے ایک ’بیباک اور بہترین‘ فلم جس میں اسرائیل کی لبنان میں جنگ کے بارے میں دکھایا گیا ہے۔

وینس فلم فیسٹیول میں بہترین ڈائریکٹر کا ایوارڈ بھارتی نژاد شرین نشاط کو فلم ’ وومین وید آؤٹ مین‘ پر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ برطانیہ کے اداکار کولن فلم سنگل مین میں ایک سوگوار پروفیسر کا کردار کرنے پر بہترین اداکار کے حقدار ٹھہرے ہیں۔

اٹلی میں بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق رواں سال کے فلم فیسٹیول میں ایوارڈ جیتنے والوں نےمضبوط سیاسی یا سماجی پیغامات دیئے ہیں۔

فلم فیسٹیول میں میزبان ملک اٹلی کی ایک ہائی پرفائل فلم باریا کوئی بھی ایوارڈ جینے میں ناکام رہی ہے۔

چھیاسٹوں وینس فلم فیسٹیول کی جیوری کے سربراہ تائیوان کے فلم ساز آنگ لی تھے جن کی فلم بروک بیک ماؤنٹین نے دو ہزار پانچ میں گولڈن لائن کا ایوارڈ جیتا تھا۔

[an error occurred while processing this directive]

BBC navigation

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔