بلی کرسٹل آسکرز تقریب کے نئے میزبان

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption یہ بلی کرسٹل کی دسویں آسکرز تقریب ہوگی

مزاحیہ اداکار بلی کرسٹل کو ایڈی مرفی کی جگہ سنہ 2012 کے اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب کی میزبانی کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

اداکار ایڈی مرفی نے اس تقریب کی میزبانی کرنے سے معذرت کر لی تھی۔

یہ دسواں موقع ہوگا کہ تریسٹھ سالہ بلی اس تقریب کے میزبان ہوں گے۔ انہوں نے آخری مرتبہ سنہ 2004 میں میزبانی کے فرائض سرانجام دیے تھے۔

ہالی وڈ کے سب سے اہم ترین ایوارڈز کی میزبانی نہ کرنے کا فیصلہ مرفی نے اس وقت کیا جب ان کے دوست بریٹ ریٹنر نے ایوارڈز کی تقریب کے پروڈیوسر کی حیثیت سے استعفیٰ دیا۔ریٹنر نے استعفیٰ نازیبا الفاظ استعمال کرنے کے بعد دیا۔

آسکرز ایوارڈز کی انتظامیہ نے ریٹنر کی جگہ برائن گریزر کو پروڈیوسر کے طور پر رکھا ہے۔ ایوارڈز کے صدر ٹام شیرک نے کہا ’برائن گریزر ایک مشہور فلم کار ہیں اور پچیس سال میں انہوں نے کئی فلمیں بنائی ہیں۔‘

نمائندوں کے مطابق مرفی کے مستعفی ہونے سے آسکرز ایوارڈز کو نقصان پہنچا ہے۔

پچھلے کئی سالوں سے آسکرزکی مقبولیت میں کمی واقع ہو رہی ہے جس کی بڑی وجہ نئے ایوارڈز ہیں۔

اسی وجہ سے اس تقریب کے لیے ایک مزاحیہ اداکار کو میزبانی کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔

اسی بارے میں