سابق مس وینزویلا انتقال کر گئیں

ایوا تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption کینسر کی بیماری سے اپنی لڑائی کو انہوں نے کتابی شکل بھی دی۔

چھاتی کے کینسر میں مبتلا سابق مس وینزویلا ایوا اكوال انتقال کر گئی ہیں ان کی عمر اٹھائیس برس تھی۔

ان کے اہل خانہ نے بتایا ہے کہ امریکہ میں ہیوسٹن کے ایک ہسپتال میں سنیچر کو ان کا انتقال ہوا۔

سنہ دو ہزار میں ایوا اكوال کو مس وینزویلا منتخب کیا گیا تھا۔ اسی سال وہ مس یونیورس مقابلے میں فائنل تک پہنچی تھی۔

ایوا نے ماڈل، اداکارہ اور ٹی وی اینکر کے طور پر بھی کام کیا۔

ایوا کو وینزویلا میں چھاتی کے کینسر کے بارے میں آگاہی پھیلانے کی وجہ سے کافی مقبولیت ملی۔

کینسر کی بیماری سے اپنی لڑائی کو انہوں نے کتابی شکل بھی دی۔اس کتاب میں ان کے علاج کی تصاویر بھی چھاپی گئیں۔

کتاب کا عنوان تھا ’فیرا ڈی فوكو‘ یعنی آؤٹ آف فوکس۔ اس کتاب میں ان کے اہل خانہ اور دوستوں کے ای میل میں شامل کی گئی ہیں۔

چھاتی کینسر کے علاج کے دوران ایوا کے تمام بال جھڑ گئے تھے۔

اسی بارے میں