’خاموشی سب سے اچھا جواب ہے‘

عاطف کا کرارا جواب

عاطف اسلم تصویر کے کاپی رائٹ bbc
Image caption عاطف اسلم بھارت میں بے حد مقبول ہیں

ہندوستان گلوکار ہمیش ریشمیا اور پاکستان کے عاطف اسلم کے درمیان کچھ باتیں ضرور ملتی جھلتی ہیں۔ دونوں گلوکار ہیں دونوں کو ہی بعض اوقعات تنقید سننی پڑی ہے۔ ٹی وی پروگرامز میں ان دونوں کی گلوکاری کا مذاق اڑایا گیا۔ ہمیش تو ہمیشہ جواب دیتے رہے ہیں لیکن عاطف اسلم چپ ہی رہے۔

اب یہ دونوں گلوکار موسیقی کے ایک ٹی وی شو میں بطور جج ساتھ دکھائی دیں گے۔ عاطف اسلم کا کہنا ہے کہ جن لوگوں ان کی تنقید کی ہے اس سے انہوں نے کافی کچھ سیکھا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خاموشی سب سے اچھا جواب ہوتا ہے۔

بالی وڈ راؤنڈ اپ سنیے

امیتابھ ہیں اصلی ’ڈان‘

Image caption فرحان اختر کی ڈان ٹو اسی ہفتے ریلیز ہوئی ہے

ہدایت کار فرحان اختر کی فلم ڈان میں ڈان کا کردار بھلے ہی شاہ رخ خان نبھا رہے ہوں لیکن فرحان مانتے ہیں کہ اصلی ڈان یعنی امیتابھ بچن کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا ہے۔ اس ہفتے فرحان اختر کی نئی فلم ڈان ٹو ریلیز ہوئی ہے۔ ریلیز کے بعد فرحان اختر نے کہا ’میں امتابھ بچن دیکھ کر بڑا ہوا ہوں۔ ان کی فلم ڈان دیکھ کر مجھے دوبارہ ڈان بنانے کا خیال آیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب وہ اس کردار کے لیے اداکار کی تلاش میں تھے تو انہیں شاہ رخ سب سے بہتر لگے۔ فرحان کہتے ہیں کہ شاہ رخ کبھی نہیں کہیں گے کہ انہوں نے بہت اچھا کام کیا ہے لیکن ' میں کہ سکتا ہوں کہ انہوں نے سو فی محنت کی ہے۔‘

لوگوں نے میرا مذاق اڑایا

تصویر کے کاپی رائٹ bbc
Image caption اے آر رحمن نے تاج محل کے سامنے نئی ایلبم ریلیز کی ہے

اے آر رحمٰن ایک ایسی موسیقی کار ہیں جن کا نام پوری دنیا میں مشہور ہے لیکن ان کا کہنا ہے کہ اپنے کرئیر کی شروعات میں انہوں یہ کہا تھا ایک دن ان کے نغمے پوری دنیا میں مقبول ہوں گے۔ اس وقت لوگوں نے ان کا مذاق اڑایا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ تب انھیں لوگوں کے اس رویے پر بڑا غصہ آیا تھا۔ رحمٰن آپ غصے کو چھوڑیے کیونکہ اب آپ کی موسیقی بولتی ہے۔ آپ کو کچھ کہنے کی ضرورت نہیں ہے۔

52 سال کا ہوا لکھن

تصویر کے کاپی رائٹ bbc
Image caption انل کپور باون برس کے ہوگئے ہیں

بالی وڈ میں تیس سال سے لگاتار فلموں میں کام کرنے والے اور بعض بے حد مقبول فلمیں کرنے والے اداکار انیل کپور باون برس کے ہوگئے ہیں۔ وہ ابھی بھی اسی جذبے کے ساتھ فلمیں کررہے ہیں جیسے پہلے کبھی کرتے تھے۔ انیل کپور حال ہی میں ہلی وڈ فلم ’گھوسٹ پروٹوکول‘ میں ٹام کروز کے ساتھ نظر آئے تھے۔ انیل کپور نے بتایا کہ اس فلم کی شوٹنگ ان کے لیے بے حد یادگار تھی کیونکہ پورے وقت ٹوم کروز خود بیٹھ کر انہیں اداکاری میں مدد کر رہے تھے اور مناظر سمجھا رہے تھے۔

انیل کپور کی بیٹی سے بی بی سی نے پوچھا کہ ان کے والد اپنا جنم دن کس طرح سے مناتے تھے تو ان کا کہنا تھا کہ اپنے جنم دن پر وہ گھر پر سب کے ساتھ کھانا پسند کرتے ہیں۔ دیکھا ہمیں پورا یقین تھا کہ ہمارا لکھن بہت سادا ہے۔

اسی بارے میں