فاسٹ فائیو سب سے زیادہ پائیریٹڈ فلم

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption اس سال مجموعی طور پر فلموں کی غیر قانونی ڈاؤن لوڈنگ میں گزشتہ سال کے مقابلے میں کمی آئی

ایک فائل شیئرنگ بلاگ کے مطابق رواں سال ہالی وڈ کی ایکشن فلم ’فاسٹ فائیو‘ کی سب سے زیادہ غیر قانونی طور پر نقول تیار کی گئیں۔

فائل شیئرنگ بلاگ ’ٹورنٹ فریئق‘ کے مطابق یہ فلم بانوے لاکھ مرتبہ ڈاؤن لوڈ کی گئی جبکہ ’ہینگ اوور ٹو‘ اٹھاسی لاکھ مرتبہ ڈاؤن لوڈ ہو کر دوسرے نمبر پر رہی۔

اس بلاگ نے سب سے زیادہ غیر قانونی طور پر ڈاؤن لوڈ ہونے والی فلموں کی فہرست شائع کی گئی ہے۔

اس سال کی سب سے زیادہ پیسے کمانے والی فلمیں ’پائیریٹس آف دا کیربیّن: عون سٹینجر ٹائڈز‘ اور ’ٹرانسفارمرز: ڈارک آف دی مون‘ اس فہرست میں نہیں تھیں۔

اس سال مجموعی طور پر فلموں کی غیر قانونی ڈاؤن لوڈنگ میں گزشتہ سال کے مقابلے میں کمی آئی لیکن ٹورنٹ فریئق نے کہا کہ اس کی وجہ فائل شیئرنگ اور سٹریمنگ ویب سائٹس کا رجحان ہے اور وہ یہ دونوں ان اعداد و شمار میں شامل نہیں ہوتے۔

مشہور فلم ساز جیمز کیمرون کی سائنس فکشن فلم اوتار گزشتہ سال کی سب سے زیادہ غیر قانونی طور پر ڈاؤن لوڈ ہونے والی فلم تھی جسے ایک کروڑ چھیاسٹھ بار ڈاؤن لوڈ کیا گیا تھا۔

جیمز کیمرون نے ایک بیان میں کہا تھا کہ فلموں کو اگر تھری ڈی میں بنایا جائے تو ان کے غیر قانونی ڈاؤن لوڈ ہونے میں کمی آئے گی۔

اس سال سب سے زیادہ غیر قانونی ڈاؤن لوڈ ہونے والی فلموں میں صرف دو ہی تھری ڈی میں ریلیز کی گئیں جو غیر قانونی ڈاؤن لوڈنگ میں اس فارمیٹ کی غیر مقبولیت کو ظاہر کرتا ہے۔

اسی بارے میں