’سونم کو چاہیے ایک سیدھا سادہ ساتھی‘

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

لڑکے کبھی نہیں بدلتے

سونم کپور تصویر کے کاپی رائٹ pr
Image caption سونم کپور کو ایک بے باک اداکارہ کے طور پر جانا جاتا ہے

اداکارہ سونم کپور کا کہنا ہے کہ انہیں تلاش ہے ایسے لڑکے کی جس کا مزاج سادہ ہو۔ بی بی سی سے بات کرتے ہوئے سونم کپور نے کہا ہے کہ لڑکیاں اکثر جس لڑکے کے ساتھ ہوتی ہیں اس کی برائی بھی برداشت کرتیں اور سوچتی ہیں کہ ایک دن وہ اس کو بدل دیں گی۔ لیکن لڑکے کبھی نہیں بدلتے۔

سونم کا کہنا ہے کہ وہ جب بھی شادی کا ارادہ کریں گی تو ایسے لڑکے کا انتخاب کریں گی جسے انہیں بدلنے کی کوشش نہ کرنی پڑے اور جو ان سے کبھی جھوٹ نہ بولے۔

امیتابھ بچن کے خاندان سے اوپرا کی دوبارہ ملاقات

تصویر کے کاپی رائٹ official website
Image caption اوپرا ونفری ایشوریا رائے کی اچھی دوست ہیں

امریکہ کی مقبول ترین ٹی وی میزبان اوپرا ونفری جلد ہی بھارت کے دورے پر آنے والی ہیں اور اپنے دورے کے دوران وہ امیتابھ بچن کے خاندان سے ملاقات کریں گی۔

اوپرا ونفری اس سے پہلے اپنے شو میں ایشوریا رائے بچن اور ان کے خاوند ابھیشیک بچن کو دعوت دے چکی ہیں اور اطلاعات کے مطابق ان کی ایشوریا رائے سے اچھی دوستی بھی ہے۔

ابھیشیک بچن نے میڈیا کو بتایا ہے کہ اوپرا ونفری نے انہیں ایک ای میل لکھ کر خواہش ظاہر کی وہ ایشوریا اور ان کے خاندان سے دوبارہ ملاقات کرنا چاہتی ہیں۔

صحت نے ساتھ نہیں دیا

تصویر کے کاپی رائٹ PR Agency
Image caption رتک روشن ایک اچھے ڈانسر ہیں

اداکار ریتک روشن نے اس مہینے اپنا اڑتیسواں جنم دن منایا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس انکی صحت ٹھیک نہیں تھی اس لیے وہ بہت ساری چیزوں پر دھیان دے پائے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ کی صحت ٹھیک ہوتی تو آپ اپنے کام پر توجہ دے سکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اپنی آنے والی فلم اگنی پتھ کے لیے انہوں نے اپنا جسم بنانے میں بہت محنت کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی ایک مخصوص شبیہ بنانے میں یقین نہیں رکھتےہی لیکن فلم میں انہوں نے بہت محنت کی ہے اور انہیں اپنے مداحوں کے ردعمل کا انتظار رہے گا۔

میں اس اعزاز کے لائق کہاں

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption امیتابھ بچن ایک بے حد کامیاب اداکار ہیں

پونے میں اس ماہ شروع ہونے والے بارہویں علم فلم میلے میں امیتابھ بچن اور آشا بھونسلے کو ’سپیشل کریڈٹ‘ یعنی خصوصی اعزاز سے نوازے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

امیتابھ بچن نے اس خبر کے آتے ہی اپنے بلاگ پر لکھا کہ وہ خود کو اس اعزاز کے لائق نہیں سمجھتے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ خود کو بے حد خوش قسمت سمجھتے ہیں کہ انہیں اس اعزاز کے لیے منتخب کیا گیا’حالانکہ کہ سچائی تو یہ ہے میں اس اعزاز کے لائق کہاں؟‘