بریڈ پٹ اور انجلینا جولی نے منگنی کر لی

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 14 اپريل 2012 ,‭ 03:35 GMT 08:35 PST

بریڈ پٹ اور اینجلینا جولی نے بہت سے فلاحی اور انسانی ہمدردی کے امور پر کام کیا ہے

ہالی وڈ کے معروف اداکار بریڈ پٹ اور انجلینا جولی کی ترجمان نے ان کی منگنی کی تصدیق کر دی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ ابھی شادی کی حتمی تاریخ کا تعین نہیں کیا گیا، انہوں نے منگنی کو ’مستقبل کا وعدہ‘ کہا۔

یہ جوڑا سنہ دو ہزار پانچ سے ہالی وڈ کی معروف ترین شخصیات میں سے ہیں۔

ددنوں کے چھ بچے ہیں جن میں سے تین کو انہوں نےگود لیا ہے۔

اداکار جان وہٹ اور اداکارہ مارشلین برٹرینڈ کی بیٹی انجلینا جولی سنہ انیس سو ننانوے میں فلم ’گرل انٹرپٹڈ‘ کے لیے آسکر جیت چکی ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے بہت سی کامیاب فلمیں میں کام کیا ہے جن میں ’مسٹر اینڈ مسز سمتھ‘ شامل ہے جہاں ان کی ملاقات بریڈ پٹ سے ہوئی تھی۔

انجلینا جولی اس سے پہلے اداکار جونی لی ملر اور بلی باب تھرٹن سے شادی کر چکی ہیں۔

دوسری جانب بریڈ پٹ بھی بہت سی کامیاب فلمیں بنا چکے ہیں جن میں ’اوشنز الیون‘ اور ’سیون‘ شامل ہیں۔ حال ہی میں انہیں مبصرین کی پسندیدہ فلموں ’منی بال‘ اور ’ٹری آف لائف‘ میں بھی دیکھا گیا۔

بریڈ پٹ کی اداکارہ گونتھ پالٹرو کے ساتھ ایک معروف رشتہ اور اداکارہ جینیفر اینسٹن کے ساتھ شادی رہ چکی ہے۔

بریڈ پٹ اور اینجلینا جولی نے بہت سے فلاحی اور انسانی ہمدردی کے امور پر کام کیا ہے۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔