’دی ہنگر گیمز‘ چوتھے ہفتے بھی سرفہرست

تصویر کے کاپی رائٹ AP
Image caption اوتار کے بعد امریکی باکس آفس پر سب سے زیادہ ہِٹ فلم دی گیمز ہنگر ہے

شمالی امریکہ کے سینماء گھروں میں فلم ’دی ہنگر گیمز‘ لگاتار چوتھے ہفتے بھی سرفہرست رہی جو سنہ دو ہزار نو میں فلم اوتار کے بعد پہلی ایسی فلم ہے۔

اس فلم نے اپنے پہلے چوبیس دنوں میں تین سو تینتیس کروڑ ستر لاکھ کا کاروبار کیا اور باکس آفس پر کامیاب ہونے والی پہلی پچیس فلموں میں اپنی جگہ بنالی۔

فلم کے ڈسٹری بیوٹر لائنزگیٹ کا کہنا ہے کہ یہ فلم دنیا بھر میں اب تک تریپن کروڑ اکتیس لاکھ ڈالر کا بزنس کر چکی ہے۔

یہ فلم ڈِسٹوپین فیوچر پر مبنی ہے جس میں نوعمر لڑکے لڑکیوں کو مجبور کیا گیا ہے کہ وہ تادمِ مرگ مقابلہ کریں۔

فیریلی برادرز کے ٹی وی شو کی جدت آمیز ورژن، فلم دی تھری سٹوجز اپنی نمائش کے بعد اب تک ایک کروڑ اکہتر لاکھ ڈالر کا بزنس کر چکی ہے اور دوسرے نمبر پر ہے۔

ڈراؤنی فلم ’کیبن اِن دی ووڈز‘ باکس آفس پر ایک کروڑ اڑتالیس لاکھ ڈالر کا بزنس کرنے کے بعد تیسرے نمبر پر ہے۔

اسی بارے میں