لندن: شیکسپیئر فیسٹیول کا آغاز

آخری وقت اشاعت:  منگل 24 اپريل 2012 ,‭ 03:27 GMT 08:27 PST

دنیا کے مختلف ممالک سے آنے والے فنکار گلوب تھیٹر میں اپنے فن کا مظاہرہ بھی کریں گے

لندن میں اس تھیٹر فیسٹیول کا آغاز ہوگیا ہے جس میں برطانوی ڈرامہ نگار ولیم شیکسپیئر کے سینتیس ڈرامے سینتیس مختلف زبانوں میں پیش کیے جائیں گے۔

’گلوب ٹوگلوب‘ نامی یہ تھیٹر فیسٹیول ورلڈ شیکسپیئر فیسٹیول کا حصہ ہے جس کا آغاز پیر کو مصنف کی سالگرہ کے موقع پر ہوا ہے۔

اس میلے کو لندن میں موسمِ گرما میں ہونے والے اولمپکس مقابلوں سے جڑی تقاریب کا حصہ بھی بنایا گیا ہے۔

’گلوب ٹو گلوب‘ کے دوران دنیا کے مختلف ممالک سے آنے والے جو فنکار گلوب تھیٹر میں اپنے فن کا مظاہرہ بھی کریں گے ان میں پاکستانی اداکار اور اداکارائیں بھی شامل ہیں جو شیکسپیئر کے ڈرامے ’ٹیمنگ آف دی شریو‘ کو اردو زبان میں پیش کریں گے۔

ان کے علاوہ کنگ لیئر کو بیلاروسی، ہملٹ کو لیتھوینین زبان میں پیش کیا جائے گا جبکہ اوتھیلو کی کہانی ہپ ہاپ ڈانس کی مدد سے بیان کی جائے گی۔

.گلوب ٹو گلوب کے آرٹسٹک ڈائریکٹر ٹام برڈ کا کہنا ہے کہ اگر آپ ان اداکاروں کی بولی کو نہیں سمجھ پاتے تب بھی آپ کے لیے کہانی سمجھنا مشکل نہیں ہوگا۔

ان کے مطابق ’دنیا بھر میں لوگوں نے شیکسپیئر کو دل سے قبول کیا ہے۔ لوگ انہیں ایک برطانوی شاعر نہیں سمجھتے بلکہ عالمی ثقافت کا حصہ مانتے ہیں‘۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔