’ریکھا کے ساتھ فلم میں کام کر سکتا ہوں‘

آخری وقت اشاعت:  منگل 1 مئ 2012 ,‭ 07:28 GMT 12:28 PST
امیتابھ بچن اور ریکھا سلسلہ فلم کے ایک سین میں

کہا جاتا ہے کہ ایک وقت میں ریکھا اور امیتابھ بچن شادی کرنے والے تھے

جو اکتیس سال پہلے ہوا وہ پھر ہو سکتا ہے۔ امیتابھ بچن اور ریکھا پھر فلموں میں ساتھ نظر آ سکتے ہیں لیکن شرط یہ ہے کہ فلم کا سکرپٹ اچھا ہو۔

ممبئی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران جب اداکار امیتابھ بچن سے پوچھا گیا کہ کیا ان کی اور ریکھا کی جوڑی پھر سے ایک ساتھ سکرین پر نظر آ سکتی ہے، تو امیتابھ بچن نے کہا کہ’اگر سکرپٹ اچھا ہو، تو ایسا ہو سکتا ہے۔‘

امیتابھ بچن اور ریکھا نے ستر کی دہائی میں کئی یادگار فلموں میں کام کیا ہے۔

دونوں نے دو انجانے، سہاگ، مقدر کا سکندر، گنگا کی سوگندھ، مسٹر نٹورلال اور رام بلرام سمیت کئی ہٹ فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے اور دونوں کو بالی وڈ کی یادگار اور سب سے کامیاب آن سکرین جوڑیوں میں ایک مانا جاتا ہے۔

آخری بار دونوں ایک ساتھ یش چوپڑا کی فلم سلسلہ میں ساتھ نظر آئے تھے۔

اس فلم میں امیتابھ بچن کی بیوی جیا بچن نے بھی کام کیا تھا۔ لیکن تب سے اکتیس سال کا طویل عرصہ ہوگیا ہے کہ ہندی سنیما کی یہ سپر ہٹ جوڑی ایک ساتھ کبھی نظر نہیں آئی۔

ایک زمانے میں امیتابھ اور ریکھا کی مبینہ رومانوی دوستی کا چرچا ہر طرف تھا اور اتنے لمبے عرصے بعد بھی میڈیا کو ان میں دلچسپی رہتی ہے۔

امیتابھ بچن اور ریکھا کئی بار فلم ایوارڈز کی تقریب میں حصہ لیتے ہیں لیکن ایک دوسرے کے سامنے آنے سے گریز کرتے ہیں۔

کچھ سالوں پہلے ہوئے ایک ایوارڈ فنكشن میں بھی ریکھا جب امیتابھ بچن کے خاندان کے دوسرے ارکان سے مل رہی تھیں، تو امیتابھ بچن وہاں سے اٹھ کر چلے گئے تھے۔

کچھ وقت پہلے ریکھا اور امیتابھ کی بیوی جیا بچن بھی ایک دوسرے سے کچھ لمحات کے لیے ملی تھیں مگر امیتابھ بچن اور ریکھا ایک دوسرے سے ملنے میں اور ایک دوسرے کے بارے میں کھل کر بات کرنے سے گریز ہی کرتے رہے۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔