بالی وڈ راؤنڈ اپ

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

راکھی نے لگایا عامر پر چوری کا الزام

عامر خان تصویر کے کاپی رائٹ bbc
Image caption عامر خان اپنے ٹی وی شو کے لیے کافی تعریف پارہے ہیں

ان دنوں عامر خان کا ٹی وی شو ’ستیہ میو جیتے‘ کی ہر کوئی بات کر رہا ہے۔ سماجی مسائل پر مبنی یہ ٹی وی شو گزشتہ ہفتے نشر کیا گیا اور شو کی جم کر تعریف ہو رہی ہے۔ شائقین کے علاوہ نامی ہستیوں نے بھی عامر خان کو اس شو کے لیے مبارک باد دی۔ لیکن ان سے آئٹم گرل راکھی ساونت بے حد ناراض نہیں۔ ان کا الزام ہے کہ عامر خان نے ان کے ٹی وی شو ’ راکھی کا انصاف‘ کی نقل کی ہے جو کہ غلط ہے۔

راکھی کا کہنا ہے کہ ان کے شو کی نشریات کا وقت دیر رات ہے اس لیے کم لوگ اس شو کی بات کرتے ہیں۔ عامر خان کا شو صبح گیارہ بجے آتا ہے اس لیے سب اس کے بارے میں بہت بات کر رہے ہیں۔ راکھی کا الزام ہے کہ عامر خان کو ان کے شو کی نقل کرنے سے پہلے ایک بار ان سے پوچھ تو لینا چاہیے تھا۔

پرینیتی کی ہر طرف تعریف

تصویر کے کاپی رائٹ pr
Image caption عشق زادے اسی ہفتے ریلیز ہوئی ہے

یش راج پروڈکشن کی نئی فلم ’عشق زادے‘ اسی ہفتے ریلیز ہوئی ہے اور فلم میں اہم کردار نبھایا ہے اداکار انیل کپور کے بھتیجے ارجن کپور اور پرینکا چوپڑا کی بہن پرینیتی چوپڑا نے۔ فلم کی کہانی اور ایکٹرز کی ادکاری کی بے حد تعریف ہو رہی ہے۔ خاص کر پرینیتی چوپڑا کی اداکاری کے بے حد تعریف ہو رہی ہے۔ پرینیتی چوپڑا کی یہ دوسری فلم ہے۔ اس سے پہلے وہ ’ لیڈیز ورسز رکی بہل‘ میں ایک چھوٹے سے کردار میں نظر آئی تھیں۔ اس فلم میں بھی ان کی تعریف ہوئی تھی۔ عشق زادے میں ارجن کپور کی اداکاری کی بھی تعریف ہو رہی ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ ارجن کو اداکاری وراثت میں ملی ہے اور امید ہے کہ وہ اس وراثت کو آگے لے جانے میں کامیاب ہوں گے۔

امیتابھ ایک بار پھر کہیں گے ’کون بنے گا کروڑپتی‘

Image caption امیتابھ بچن گزشتہ کچھ مہینوں سے بیمار تھے

گزشتہ کچھ دنوں سے بیمار اداکار امیتابھ بچن کے بارے میں کہا جا رہا تھا کہ وہ مقبول ترین ٹی وی شو ’کون بنے گا کروڑپتی‘ کے چھٹے ایڈیشن کی میزبانی نہیں کر پائیں گے۔ لیکن اب اس طرح کی اطلاعات آ رہی ہیں کہ امیتابھ بچن یعنی بگ بی نے اس سلسلے میں پہلے ہی کام شروع کردیا ہے اور شو کی تیاری کے لیے وہ سونی ٹی وی کے سی ای او سے ملاقات کر کے آئے ہیں۔

اسی دوران گزشتہ ہفتے یہ خبر بھی آئی تھی کہ امیتابھ بچن ایک بھوجپوری فلم میں بھی کام کر رہے ہیں۔ امیتابھ بچن کہتے ہیں کہ انہیں کام کرنے کا جنون ہے اور خالی گھر پر نہیں بیٹھ سکتے ہیں۔

’ کرشمہ سے سب ہوشیار رہیں‘

تصویر کے کاپی رائٹ PR Agency
Image caption کرشمہ کپور نے ایک بار پھر فلموں میں واپسی کی ہے

بالی وڈ کے نامور اداکارہ کرشمہ کپور نے تقریباً چھ سال کے وقفے کے بعد ایک بار پھر فلموں میں واپسی کی ہے۔ ان کی نئی فلم ’ڈینجرس عشق‘ اسی ہفتے ریلیز ہوئی ہے۔ فلم کی کہانی اور کرشمہ کپور کی ادکاری کے بہت تعریف ہو رہی ہے۔ سب سے زیادہ تعریف اس بات کی ہورہی ہے کہ چھ سال کے وقفے کے بعد بھی کرشمہ کپور کیمرے کے سامنے بالکل اتنی پراطمینان لگ رہی ہیں جیسے انہوں نے اداکاری کبھی چھوڑی ہی نہیں تھی۔ فلموں میں دوبارہ واپسی کے بارے میں کرشمہ کپور کا کہنا ہے کہ انہوں نے ادکاری کو الوداع کبھی نہیں کہا تھا ’ہاں ضرور تھا کہ بچوں اور خاندان کےساتھ وہ زیادہ وقت گزارنا چاہتی تھیں اور ایسے میں فلمیں کرنا ناممکن تھا۔‘

اسی بارے میں