بالی وڈ راؤنڈ اپ

اکھڑے اکھڑے شاہد کپور

پرینکا چوپڑہ, شاہد کپور
Image caption شاہد کپور اور پرینکا چوپڑہ نے تیر میری کہانی میں اہم کردار نبھایا ہے

فلم اداکار شاہد کپور اپنی فلم ’تیری میری کہانی‘ کی پروموشن پر نامہ نگاروں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کچھ اکھڑے اکھڑے سے نظر آئے۔ انھوں نے کئی نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب ڈانٹ والے انداز میں دیے۔

انھوں نے کہا کہ پروموشن کے دوران میڈیا کی جانب سے آنے والے کئی اوٹ پٹانگ سوالوں پر انہیں کافی اعتراض رہتا ہے۔

واضح رہے کہ اس موقعے سے فلم ’تیری میری کہانی‘ ہیروئن کا کردار نبھانے والے اداکارہ پرینکا چوپڑہ بھی تھیں۔ لیکن انھوں نے تو نامہ نگاروں کے سوالوں کا بحسن و خوبی جواب دیا مگر اس کے برعکس شاہد کپور سوالوں کا مذاق اڑاتے نظر آئے۔

ان کی خفگی کی وجہ خواہ کچھ بھی ہو لیکن کہیں وہ اپنے اس رویے کے سبب بد دماغ نہ مشہور ہو جائیں۔

شاہ رخ خان بنے ریڈیو جاکی

تصویر کے کاپی رائٹ BBC Asian Network
Image caption شاہ رخ خان نے بی بی سی کے اشین نٹورک پر

گذشتہ دنوں مشہور اداکار شاہ رخ خان نے بی بی سی کے ایشین نیٹ ورک پر تقریباً تین گھنٹے تک ریڈیو جاکی کا کردار نبھایا۔

انھوں نے ایشین نیٹ ورک پر نشر ہونے والے پروگرام میں اپنی پسند کے نغمے سنوائے، کرکٹ کھلاڑی یوراج سنگھ اور اداکارہ جوہی چاولہ کے ساتھ فون پر براہ راست بات بھی کی اور کئی سامعین کے سوالوں کے جواب بھی دیے۔

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

اس سے قبل شاہ رخ خان نے ’شاہ رخس ہیروز‘ کے نام سے پانچ حصوں میں ایک ریڈیو پروگرام پیش کیا تھا اور ہر ایک حصے میں ان لوگوں کے متعلق بات کی تھی جنھوں نے انہیں متاثر کیا ہے۔

ان میں ان کے والد، امیتابھ بچن، ہاکی کھلاڑی دھیان چند دنیا کے عام لوگ اور ان کی پسندیدہ ہیروئنیں شامل تھیں۔

گلزار: کیا کروں بچپنا جاتا نہیں

تصویر کے کاپی رائٹ bbc
Image caption نغمہ نگار گلزار نے کافی مقبول عام گیت لکھے ہیں

ہندی فلم کے مشہور نغمہ نگار اور فلم ساز گلزار نے حال ہی میں کہا ہے کہ ان کے گیتوں میں ان کے دل کا حال نظر آتا ہے۔

چھہتّر سال کی عمر کے باوجود گلزار کے نغموں کی شوخی اور اور معصوم بچپنا ہر کس و ناکس کو اپنی جانب متوجہ کرتا ہے۔

گلزار نے کہا کہ وہ اس عمر میں بھی بچّے ہی تو ہیں۔ اس کے ساتھ انھوں نے کہا کہ وہ اپنے اس بچپنے سے لطف اندوز بھی ہوتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ بچپن کی آڑ میں کئی غلطیاں بڑی آسانی کے ساتھ معاف ہو جاتی ہیں اور اس پر انھیں بڑی خوشی ہوتی ہے۔

عرفان خان: خواہ مخواہ کی افواہ

تصویر کے کاپی رائٹ bbc
Image caption اداکار عرفان خان کو ہالی ووڈ کی فلم اسپائڈر مین میں کردار ملا ہے۔

بالی ووڈ کے معروف اداکار عرفان خان نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایاکہ فلم ’اسپائڈر مین‘ میں ان کو کردار انتہائی مختصر سا ہے۔

انھوں نے کہا کہ یہ صرف ایک افواہ ہے کہ وہ اس فلم میں ایک بڑا کردار نبھا رہے ہیں۔

بہر حال اس کے ساتھ انھوں نے یہ بھی اعتراف کیا کہ ہالی ووڈ میں لوگ اس کردار کو بڑا مانتے ہیں کیونکہ کردار کہانی کو آگے بڑھاتا ہے۔

وہ اس فلم میں اپنے کام کو ایک بڑے تجربے کے طور پر دیکھتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اتنی مشہور فلم اور اتنی اعلی کاسٹ کے ساتھ کام کرنا اپنے آپ میں بڑی بات ہے۔

اسی بارے میں