آسکر انعام یافتہ اداکارہ سلیسٹ چل بسیں

سیلیسٹی ہوم تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption سیلیسٹی نے معاون کردار کے لیے آ‎کر انعام جیتا تھا

آ‎سکر انعام یافتہ امریکی اداکارہ سلیسٹ ہوم پچانوئے برس کی عمر میں انتقال کر گئیں ہیں۔ ان کا انتقال نیویارک شہر میں واقع ان کی رہائش گاہ پر ہوا۔

ابتداء میں سلیسٹ ہوم نے امریکی ریاست اوکلاہما کی براڈوے پروڈکشن کے ایک ٹی وی سیریل میں کام کر کے اپنے لیے شناخت پیدا کی۔

اس کے بعد انہوں نے ہالی وڈ کا رخ کیا جہاں انہوں نے فلم ’جینٹلمینز اگریمنٹ‘ میں اپنے کردار کے لیے آ‎سکر انعام جیتا۔ ان کی دیگر مشہور فلمیں ’ٹینڈر ٹریپ‘ اور ’ہائی سوسائیٹی‘ ہیں۔

اداکارہ اپنی زندگي کے آخری دنوں میں معاشی مسائل سے دوچار رہیں۔ انہوں نے اپنے سے پینتالیس برس کم عمر شخص کے ساتھ اپنی پانچویں شادی کی تھی جس کے حوالے سے ان کے اور ان کے بیٹے کے درمیان مقدمہ بازی ہوئي۔

سلیسٹ کے رشتہ داروں کے مطابق ان کا انتقال نیو یارک کے سینٹرل پارک کے قریب واقع ان کی رہائش گاہ پر دوست احباب کی موجودگی کے دوران ہوا۔ وہ اسی شہر میں پیدا ہوئی تھیں۔

انہیں انیس سو سینتالیس میں فلم ’جینٹلمینس اگریمنٹ‘ میں سپورٹنگ کردار کے لیے آ‎سکر انعام دیا گيا تھا۔

لیکن بعد میں وہ ہالی وڈ چھوڑ کر نیو یارک واپس آگئیں اور انہوں نے ’فینٹاسی‘ اور ’فالکن کریسٹ‘ جیسے معروف ٹی وی پروگراموں سمیت کئي سیرئل میں کام کیا۔

زندگی کے آخری دنوں میں عدالتی مقدمات اور دیگر جھگڑوں میں پھنس کر وہ معاشی بدحالی کا شکار ہوگئیں تھیں اور حال یہ ہوا کہ وہ حکومت کی فلاحی سکیم شوسل سکیورٹی کے بھروسے اپنی گام چلاتی رہیں۔

اسی بارے میں