امریکہ: سٹیفن کووی انتقال کر گئے

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service

امریکی مصنف اور ’دی سیون ہیبٹس آف ہائیلی ایفیکٹو پیپل‘ کتاب لکھنے والے سٹیفن کووی اناسی برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

سٹیفن کا انتقتال پیر کو امریکی ریاست اُتھا کے ایک ہسپتال میں ہوا۔

ان کے خاندان کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سٹیفن کی موت کے وقت ان کی بیوی اور بچے بھی ہسپتال میں موجود تھے۔

واضح رہے کہ سٹیفن کو اپریل میں ایک ٹریفک حادثے کے بعد بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال لایا گیا تھا۔

ان کے رابطہ افسر ڈیبرا نے بتایا کہ جب سٹیفن کو ہسپتال لایا گیا تو ڈاکٹروں کو ان کے سر پر کسی چوٹ کے آثار نہیں ملے تھے۔

فارچون میگزین کے مطابق سٹیفن نے سالٹ لیک سٹی کے قریب ایک فارم ہاؤس میں ایک مورمونی خاندان کے ساتھ پرورش پائی۔

میگزین کے مطابق سٹیفن نے ہاورڈ یونیورسٹی سے ایم بی اے جبکہ بریگھم ینگ یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔

سٹیفن نے بریگھم ینگ یونیورسٹی میں بزنس مینجمنٹ کے پروفیسر کی حیثیت سے بھی خدمات سر انجام دیں۔

سنہ انیس سو نواسی میں سٹیفن نے ’دی سیون ہیبٹس آف ہائیلی ایفیکٹو پیپل‘ کی اشاعت کے بعد اپنا کاروبار شروع کیا جو بڑی کمپنیوں اور حکومتی ایجنسیوں میں کافی مقبول ہوا۔

اسی بارے میں