بالی وڈ راؤنڈ اپ

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں
جسم ٹو تصویر کے کاپی رائٹ official website
Image caption جسم ٹو میں سنی لیون اہم کردار ادا کررہی ہیں

جسم ٹو کا پرومو ٹی وی پر۔۔ نو نو

مہیش بھٹ کی بیٹی اور ہدایت کا پوجا بھٹ کی نئی فلم ’جسم ٹو‘ جلد ہی ریلیز ہونے والی ہے۔ یہ فلم ’جسم‘ فلم کا سیکوئل ہے اور اس کی خاص بات یہ ہے کہ اس فلم سے فحش فلموں کی اداکار سنی لیونی بالی وڈ میں قدم رکھ رہی ہیں۔

فلم کے بارے میں جب سے یہ بات سامنے آئی تھی کہ اس میں سنی لیونی کام کررہی ہیں تب سے یہ بات صاف ہوگئی تھی کہ اس فلم میں فحش مناظر ہوں گے اور بعد میں فلم کی ہدایت کار پوجا بھٹ نے بھی اس کی تصدیق کی تھی۔

سینسر بورڈ نے فلم کو یو اے سرٹیفیکٹ دیا ہے یعنی فلم صرف بالغوں کے لیے۔ اب سینسر بورڈ نے کہا ہے کہ اس فلم کا پرومو ٹی وی پر نہیں دکھایا جائے گا۔ فلم کی ہدایت کار پوجا بھٹ نے کہا ہے کہ اگر پرومو ٹی وی پر نہیں دکھایا جائے گا تو وہ انٹرنیٹ پر پرومو جاری کریں گی۔

پوجا بھٹ کا کہنا ہے کہ انہیں معلوم ہے کہ فلم بچوں اور نابالغوں کے لیے نہیں ہے اور انہیں اس پر کوئی اعتراض نہیں کہ سینسر بورڈ نے اس کے پرومو پر روک لگادی ہے۔

سِکس پیک کے ساتھ مرنا چاہتا ہوں

Image caption جان ابراہیم کا وہ اپنے جسم کو مندر کی طرح مانتے ہیں

فلم جسم سے بالی وڈ میں قدم رکھنے والے اداکار جان ابراہم کا کہنا ہے کہ وہ ان کا جسم ایک مندر کی طرح ہے اور وہ اس کا بے حد خیال رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے جسم کی پوجا کرتے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ جب وہ مریں تو سکس پیک کے ساتھ مریں یعنی وہ تاعمر فٹ رہنا چاہتے ہیں۔

جان ابراہم کو بالی وڈ کا سب سے گڈ لوکنگ اور فٹ اداکار مانے جاتے ہیں اور وہ اپنی فٹنس کا بے حد خیال رکھتے ہیں۔ جان ابراہم اپنی بیشتر فلموں میں اپنی شرٹ اتارتے ہیں اور ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ان کے پاس اگر ان کی باڈی یا جسم نہیں ہوتا تو وہ فلموں میں زیادہ دن نہیں رک پاتے۔

کاکا کی آرادھنا دوبارہ

اس ہفتے بالی وڈ کے مشہور اداکار اور بالی وڈ کے پہلے سپرسٹار راجیش کھنہ کا انتقال ہوگیا۔ ان کے انتقال پر بالی وڈ کے علاوہ ان کے مداحوں نے بے حد غم کا اظہار کیا ہے۔ اس موقع پر راجیش کھنہ کی مقبول ترین فلم ’آردھنا‘ کے ہدایت کار شکتی سامنتا کے بیٹے آشم سامنتا نے اعلان کیا ہے کہ وہ ’آرادھنا‘ دوبارہ بنائیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ کاکا یعنی راجیش کھنہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کا اس سے اچھا طریقہ کیا ہوسکتا ہے۔

ہیروئن صرف بالغوں کے لیے

تصویر کے کاپی رائٹ pr
Image caption کرینہ کپور ہیروئن میں اہم کردار ادا کررہی ہیں

چاندنی بار اور فیشن جیسے فلمیں بنانے والے فلم ہدایت کار مدھر بھنڈارکر کی اگلی فلم ’ہیروئن‘ جلد ہی ریلیز ہونے والی ہے اور اس فلم میں کرینہ کپور اہم کردار ادا کررہی ہیں۔ یہ فلم بالی وڈ میں ہیروئن کی زندگی کی کہانی ہے۔ فلم کو سینسر بورڈ نے A سرٹیفیکیٹ دیا ہے یعنی فلم صرف بالغوں کے لیے ہے۔ مدھر بھنڈارکر بے باک اور حقیقی انداز میں فلم بنانے کے لیے جانے جاتے ہیں اور سینسر بورڈ کی جانب سے اے سرٹیفیکٹ دیے جانے کا مطلب ہے کہ یہ فلم بھی ان کی پرانی فلموں جیسی ہے۔

اسی بارے میں