بالی وڈ راؤنڈ اپ

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

کرینہ مجھ سے زیادہ فٹ

کرینہ کپور
Image caption کرینہ کپور بالی وڈ کی سب سے فٹ اداکاروں میں مانی جاتی ہیں

بالی وڈ اداکار رنیبر کپور حال ہی ایک ٹی وی شو میں جب یہ پوچھا گیا کہ ان کے خاندان میں اس وقت سب سے فٹ اداکار کون ہے تو رنبیر کپور نے کہا ہے ’سب سے پہلے تو میں اپنے پاپا کا نام لیتا لیکن چھوڑو سب سے زیادہ فٹ میں ہوں۔‘ لیکن جب ٹی وی ہوسٹ نے ان سے پوچھا کہ کیا وہ کرینہ کپور سے بھی زیادہ فٹ ہیں تو رنبیر سوچ میں پڑ گئے اور پھر انہوں نے بغیر کسی تاخیر کے کہا’میں فٹ ہوں لیکن کرینہ مجھ سے زیادہ فٹ ہے۔ چلو مان لیتے ہیں کہ کرینہ ہی سب سے زيادہ فٹ ہیں۔‘

رنبیر کپور نے کہا کہ کرینہ کپور صرف ان کے خاندان کی نہیں بلکہ بالی وڈ کی بھی سب سے فٹ اداکارہ ہیں۔ چلیے رنبیر آپ کہتے ہیں تو مان لیتے ہیں لیکن کیا آپ کو نہیں لگتا کہ قطرینہ کیف کرینہ کپور سے زيادہ فٹ ہیں۔

قطرینہ کی سلمان خان سے دوبارہ دوستی

تصویر کے کاپی رائٹ pr
Image caption قطرینہ کیف کی نئی فلم ' ایک تھا ٹائیگر' جمعہ کو ریلیز ہوگئی ہے

آپ کو یاد ہوگا کہ گزشتہ برس بالی وڈ میں اس طرح کی خبریں پروان چڑھیں تھی کہ سلمان خان اور قطرینہ کے درمیان دوستی ختم ہوگئی ہے اور دونوں نے ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔

حالانکہ سلمان خان اور قطرینہ نے ان خبروں کی کبھی تصدیق نہیں کی۔ لیکن یہ بھی سچ ہے کہ وہ دونوں اب ساتھ بھی نہیں دکھائی دیتے ہیں۔ لیکن جمعہ کو ان دونوں کی نئی فلم ’ایک تھا ٹائيگر‘ ریلیز ہوئی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ اس فلم کے دوران سلمان اور قطرینہ کی دوریاں کم ہوئی ہیں۔ حال ہی میں سلمان خان کی چھوٹی بہن نے ٹوئٹر پر ایک فوٹو پوسٹ کی ہے جس میں قطرینہ کیف کو سلمان خان کی بہنوں کے ساتھ ایک ریستوران میں دیکھا جاسکتا ہے۔

عامر خان سے متاثر ہوئی ملکہ

Image caption ملیکا شیراوت اکثر اپنے بولڈ بیانات اور فلموں کی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں

گزشتہ ہفتے فلم اداکارہ ملکہ شیراوت نے ممبئی میں کینسر کے مریض میں مبتلا بچوں کے لیے کام کرنے والی ایک تنظیم کے ایک پروگرام میں حصہ لیا اور بچوں کے ساتھ وقت بتایا۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ انہوں نے اس پروگرام میں حصہ لینے کے بارے میں کیوں سوچا تو ان کا کہنا تھا کہ عامر خان کے ٹی وی شو ستیہ میو جیتے سے متاثر ہوکر ان میں بھی فلاحی کام کرنے کا جذبہ جاگا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ عامر خان اتنے مصروف اداکار ہونے باوجود اگر سماجی کاموں کے لیے وقت نکال سکتے ہیں تو وہ کیوں نہیں؟

سلمان خطرناک حالت میں

تصویر کے کاپی رائٹ pr
Image caption سلمان خان اپنی نئی فلم اکثر عید کے موقع پر ریلیز کرنا پسند کرتے ہیں

عید کا موقع ہے تو سلمان خان کی نئی فلم تو تھیٹر میں چلنی ہی چاہیے۔۔ آپ سوچ رہے ہوں گے یہ کیا بات ہوئی۔۔ جی ہاں یہی تو بات ہے سلمان خان کی۔ سلمان خان گزشتہ کئی سالوں سے اپنی ہر نئی فلم عید کے موقع پر ریلیز کرتے ہیں۔ گزشتہ برس انکی فلم دبنگ عید کے موقع پر ریلیز ہوئی تھی اور اس برس ان کی نئی فلم ’ایک تھا ٹائیگر‘ ریلیز ہوئی ہے۔

ایک تھا ٹائیگز گزشتہ روز یعنی جمعہ کو ریلیز ہوئی ہے۔ ریلیز سے پہلے سلمان خان نے کہا کہ فلم کی ریلیز سے پہلے نروس ہیں اور ’بہت خطرناک حالت میں ہیں‘۔ خطرناک حالت میں کیوں بھائی؟ سلمان خان کا کہنا ہے کہ ان کی اس سے پہلے تین فلمیں ریلیز ہوئی اور تینوں ہٹ ہوئی اس لیے انہیں ڈر لگ رہا ہے کہ ان کی یہ فلم ہٹ ہوگی یا نہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ لگاتار ہٹ فلمیں دینے کے بعد انہیں یہ ڈر لگا رہتا ہے کہ اب آگے کیا کرنا ہے۔

اسی بارے میں