فلم گرین مائل کے اداکار انتقال کر گئے

آخری وقت اشاعت:  منگل 4 ستمبر 2012 ,‭ 07:54 GMT 12:54 PST

ڈنکن کی آخری رسومات کے حوالے سے ابھی کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی

فلم گرین مائل سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار مائیکل کلارک ڈنکن چون سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔

اس فلم میں انہوں نے جیل میں سزائے موت کے قیدی کا کردار ادا کیا تھا۔

سابق باڈی گارڈ اور چھ فٹ چار انچ قد کے ڈنکن کو جولائی میں دل کا دورہ پڑا تھا اور لاس اینجلس کے ہسپتال میں زیر علاج تھے لیکن صحت یاب نہیں ہو سکے۔

انہیں سال انیس سو ننانوے میں فلم گرین مائل پر آسکرز ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔انہوں نے اس فلم کے علاوہ کئی ایکشن فلموں میں کام کیاجس میں دنیا کو خلائی آفت سے بچانے کے موضوع پر بننے والی فلم آرماگیڈون بھی شامل ہے۔

ڈنکن کی منگیتر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آخری رسومات کی ادائیگی کا اعلان ہونے تک رازداری کا احترام کیا جائے۔

سٹیفن کنگز کے ناول پر بننے والی فلم گرین مائل میں ڈنکن کا کردار سزائے موت کے قیدی کے طور پر نرم دل انسان اور شفاء یابی کی غیر ممعولی صلاحتیوں کے حامل تھا۔

تیس سال کی عمر میں باڈی گارڈ کا پیشہ چھوڑنے کے بعد اس فلم کے ذریعے انہیں اداکاری کے میدان میں قدم جمانے کا موقع ملا۔

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔