بھارتی موسیقار پاکستانی گلوکار ساتھ ساتھ

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 13 اکتوبر 2012 ,‭ 08:21 GMT 13:21 PST
راہل رام

اس میوزک شو میں بڑی تعداد میں لوگ حصہ لینے والے ہیں

موسیقار انشکا شنکر، مشہور بینڈ انڈین اوشیئن، امریکی راک بینڈ میگا ڈیتھ اور پاکستانی گلوکار شفقت حسین ایک ہی سٹیج پر موسیقی کے رنگ بکھیریں گے۔

دلی کے نواحی علاقے نوئیڈا میں موسیقی کا ایک بڑا پروگرام ہونے والا ہے جس کا نام ہے ’ویکنڈر ان ایچ 7۔‘

اس پروگرام میں موسیقی کے ساٹھ مختلف رنگ پیش کیے جائیں گے۔

پروگرام میں راک میوزک کے علاوہ کلاسکل لوک موسیقی بھی پیش کی جائے گی۔

موسیقی کے اس پروگرام میں حصہ لینے والے انڈین اوشیئن بینڈ کے رکن راہل رام کہتے ہیں ’اس طرح کے پروگرام بھارت میں بڑھتے ہوئے آزاد گلوکاروں اور موسیقاروں کو شناخت دلاتے ہیں تاہم بالی وڈ کی موسیقی سے کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا ہے لیکن اب وقت بدل رہا ہے اور فلم ہدایت کار ہم جیسے اور نئے گلوکاروں پر توجہ دے رہے ہیں۔‘

بھارت کی شمال مشرقی ریاست آسام سے تعلق رکھنے والے گلوکار پوپون بھی راہل رام کی اس رائے سے اتفاق کرتے ہیں۔

پوپون کا موسیقی بینڈ ’ایسٹ انڈیا کمپنی‘ بھی اس پروگرام میں حصہ لی رہی ہے۔

ان کی میوزک ایلبم ’دا سٹوری سو فار‘ کو جیما میں بہترین پاپ ایلبم کا اعزاز حاصل کرچکی ہے اس کے علاوہ حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم ’برفی‘ میں ان کے نغموں کو کافی مقبولیت حاصل ہوئی ہے۔

پوپون اپنے آپ کو ایک انڈیپنڈنٹ یعنی آزاد موسیقی کار کہنا پسند کرتے ہیں۔

فلم ’ڈیلی بیلی‘ سے مقبولیت حاصل کرنے والے مزاحیہ اداکار ویر داس اپنے بینڈ ’ اے لین چٹنی‘ کے ساتھ اس پروگرام میں شرکت کر رہے ہیں۔

ویر داس کا دعوی ہے کہ ان کا میوزک بینڈ بھارت کا پہلا ایسا موسیقی بینڈ ہے جو کامیڈی اور راک میوزک کو ایک ساتھ ملاتا ہے۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔