شاہ رخ کی سالگرہ اور عمران پہنچے ہالی وڈ

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 3 نومبر 2012 ,‭ 12:34 GMT 17:34 PST

سوچتا ہوں اب اور کیا مانگوں: شاہ رخ خان

شاہ رخ خان

شاہ رخ خان دو نومبر کو سینتالیس برس کے ہوگئے

نومبر کی دو تاریخ شاہ رخ خان کے لیے بہت خاص دن ہوتا ہے۔ یہ ان کی سالگرہ کا دن ہے اس لیے اس کی شہرت بھی خاص ہے۔ ایسا خود شاہ رخ نے اس وقت پریس سے کہا جب ان کے گھر سالگرہ کی مبارکباد دینے ڈھیروں لوگ پہنچے۔ شاہ رخ نے کہا کی انہوں نے کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا تھا کہ یہ دن اتنا خاص بن جائےگا۔ ’صبح میرے بیٹے نے بھی اٹھ کر کہا کہ باہر بجنے والے ڈھول کی آواز سے اس کی آنکھ کھل گئی تھی۔‘ شاہ رخ نے کہا کہ ’میں تو جو کام کرتا ہوں وہ میرا پیشہ ہے، میری نوکری ہے اور اگر اس کے بدلے مجھے اتنا پیار ملے تو اور مجھے زندگی میں کیا چاہیے، میں نے جتنے خواب دیکھے تھے یا کوئی بھی دیکھ سکتا ہے اس سے زیادہ ملا ہے مجھے اب سمجھ نہیں آتا اور کچھ مانگنے کو باقی کیا رہ گیا ہے؟

رنبیر اور رشی کپور کی ’بیشرم‘

رنبیر کپور جو کریئر کے آغاز سے ہی سب کے دل جیتتے آئے ہیں جلد ہی اپنے والد رشی کپور کے ساتھ پہلی بار ایک ہی فلم میں نظر آئیں گے۔ اس فلم کو ابھینو کشیپ ڈائریکٹ کریں گے جنہوں نے فلم ’دبنگ‘ بنائی تھی ۔ رشی کپور نے 80 کے دوران کچھ زبردست فلمیں دی تھیں اور وہ آج بھی فلموں میں بڑے ایکٹیو ہیں۔ حال ہی میں وہ کرن جوہر کی فلم ’سٹوڈنٹ آف دی ايئر‘ میں بھی دکھائی دیے تھے۔ اب بیٹے کے ساتھ ان کی جوڑی کیسی بیٹھتی ہے اور فلم میں کون کسے ’بیشرم‘ ہونے کا تمغہ دے رہا ہے یہ دیکھنے کا انتظار رہےگا۔

عمران کو ملا ہولی وڈ میں کام

عمران ہاشمی

عمران ہاشمی کو بالی وڈ کی فلم میں رول ملا ہے

ہندی فلموں میں بےباكي اور بےتکلّفی سے بھرے کردار ادا کرنے کے لیے مشہور عمران ہاشمي کو اب جلد ہی ان کے چاہنے والے دکھیں گے ایک ہالی وڈ فلم میں۔ خبریں ہیں کی انہیں اكیڈمي ایوارڈ یافتہ ڈائریکٹر ڈینس ٹینوکس نے اپنی اگلی فلم میں کام کرنے کی پیشکش کی ہے۔ ٹینوکس کے مشہور کاموں میں ان کی لکھی اور ڈائریکٹ کی ہوئی فلم ’نو مینز لینڈ‘ شامل ہے جسے آسکر ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ اگرچہ بھارت میں عمران ہاشمي کمرشل فلموں کے علاوہ کچھ دیگر فلمز بھی کر رہے ہیں لیکن ہالی وڈ میں کام کرنے کا یہ ان کے لیے پہلا موقع ہو گا۔

سورج کو ملی ’پائی‘

پائي کے کردار سے سورج بہت خوش ہیں

آسکر یافتہ ہدایت کار کی فلم میں رول کے لیے لوگ ایڑیاں رگڑتے ہیں لیکن دلی کے سورج شرما کو ایسا ایک رول جانے انجانے مل گیا۔

سورج نے بی بی سی کو بتایا کہ ’میرا بھائی فلم لائف آف پائی کے آڈیشن کے لیے حیدرآباد گیا تھا اور میں اس کی صرف سپورٹ کے لیے گیا تھا لیکن قسمت نے ایسا پلٹا کھایا کہ پائی کا کردار مجھے مل گیا۔‘ یعنی کہ قسمت ہو تو سورج جیسی۔

لیکن سورج نے اس فلم کے لیے جو محنت کی ہے وہ کم لوگ ہی کر سکیں گے۔ شاید تبھی اینگ لی نے کہا ہے کہ انہوں نے جتنے بھی اداکاروں کے ساتھ کام کیا ہے ان میں سے سورج شرما سب سے مختلف ہیں۔

19 سال کے سورج شرما دہلی کے رہنے والے ہیں۔ وہ بین الاقوامی شہرت حاصل ڈائریکٹر اینگ لی کی فلم ’لائف آف پائی‘ میں پائی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ فلم 23 نومبر کو بھارت میں ریلیز ہو رہی ہے۔

سورج نے نوجوان ’پائی‘ کا کردار ادا کیا ہے جبکہ بالغ ’پائی‘ عرفان خان بنے ہیں۔ اداکارہ تبو نے فلم میں سورج شرما یعنی ’پائی‘ کی ماں کا کردار ادا کیا ہے۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔