جوڈی گارلینڈ کا پونے پانچ لاکھ ڈالر کا فراک

آخری وقت اشاعت:  پير 12 نومبر 2012 ,‭ 08:14 GMT 13:14 PST
جوڈی گارلینڈ کی نیلام ہونے والی ڈریس

جوڈی گارلینڈ ہالی وڈ کی مشہور ادکارہ تھیں

ہالی وڈ کی مشہور اداکارہ جوڈی گارلینڈ نے ' وزرڈ آف اوز' نامی فلم میں جو نیلے رنگ کا فراک پہنا تھا وہ ایک نیلامی میں چار لاکھ اسی ہزار ڈالر میں فروخت ہوا ہے۔

جوڈی گارلینڈ کی یہ فراک کیلوفورنیا کے علاقے بیوری ہلز میں ایک نیلامی کے دوران فروخت ہوئی ہے۔ اس نیلامی میں ہالی وڈ کی فلموں میں پہنے گئے ملبوسات اور دیگر مصنوعات نیلام کیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ جوڈی گارلینڈ کا یہ لباس خریدنے والے شخص کی شناخت مخفی رکھی گئی ہے۔

نیلامی کا انعقاد کرنے والی گیلری کا کہنا ہے کہ جوڈی گارلینڈ کے لباس کی قیمت امید کے مطابق ہی لگی ہے۔

' وزرڈ آف اوز' انیس سو انتالیس میں بنی ہالی وڈ کی ایک مشہور فلم ہے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق سنہ دوہزار گیارہ میں ایک نیلامی کے دوران اسی فلم کی فلمبندی سے پہلے ہونے والے تجربات کے درمیان پہنا گیا ایک لباس نو لاکھ دس ہزار ڈالر میں فروخت ہوا تھا۔

نیلامی کرنے والے ڈیرن جولئن کا کہنا ہے کہ ان دونوں ملبوسات کی قیمتوں میں فرق کی وجہ یہ ہے کہ فلم سے پہلے ہونے والے تجربے کے دوران دوران جو لباس پہنا گیا تھا اس کے صرف ایک یا دو ہی جوڑے بنائے گئے تھے۔

' وزارڈ آف اوز' فلم کے لیے ملبوسات مشہور فلم سٹوڈیو ایم جی ایم کی ڈیزائنر ایڈرئن گرین برگ نے ڈیزائن کیے تھے۔

اس نیلامی میں جو دیگر اہم ملبوسات فروخت ہوئے ہیں ان میں ' دا ساؤنڈ آف میوزک' میں جولی اینڈریوس کا پہنا ہوا ایک رنگ برنگے پھولوں والا ہرے رنگ کا لباس ہے جو کہ اڑتالیس ہزار چار سو ڈالر میں فروخت ہوا۔ اسی طرح انیس سو چون میں بنی فلم ' ریور آف نو رٹرن' میں مارلن منرو کا پہنا ہوا ایک لباس اور سٹیو میکوئن کی ایک جیکٹ پچاس ہزار ڈالر میں فروخت ہوئے۔

وہیں شہزادہ ولیم اور انکی اہلیہ کیٹ مڈلٹن، اور شہزادہ چارلس اورشہزادی ڈائنا کی شادی کے کیک کا ایک ایک ٹکڑہ ایک ہزار تین سو پچھتر ڈالر میں نیلام ہوا۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔