ایمی وائن ہاؤس کے گھر کی نیلامی

آخری وقت اشاعت:  اتوار 18 نومبر 2012 ,‭ 23:01 GMT 04:01 PST

اس گھر میں ایمی وائن ہاؤس تئیس جولائی دو ہزار گیارہ کو مردہ حالت میں پائی گئی تھیں۔

آنجہانی برطانوی گلوکارہ ایمی وائن ہاؤس کا کیمڈن سکوائر لندن میں واقع گھر لندن کے نیلام گھر مک ہیو اینڈ کو میں نیلامی کے لیے پیش کیا جائے گا۔

اس گھر کو ایمی کے خاندان نے ستائیس لاکھ پاؤنڈ میں فروخت پر لگایا تھا مگر اس قیمت پر فروخت نہیں ہو سکا جس کے بعد اب یہ اٹھارہ لاکھ پاؤنڈ کی کم سے کم قیمت پر نیلامی کے لیے پیش کیا جائے گا۔

اس گھر کو برطانوی اکیڈمی آف فلم اور ٹی وی کے زریعے تین دسمبر کو نیلامی کے لیے پیش کیا جائے گا۔

اس گھر میں تئیس جولائی دو ہزار گیارہ کو گلوکارہ ایمی وائن ہاؤس مردہ حالت میں پائی گئیں تھیں۔

وفات کے وقت ایمی نے اتنی شراب پی رکھی تھی جو کہ ایک ڈرائیور کے لیے مقررہ حد سے پانچ گنا زیادہ تھی۔

چودہ ستمبر انیس سو تراسی کو پیدا ہونے والی ایمی وائن ہاؤس نے اپنے گانے ’بیک ٹو بلیک‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھوا تھا مگر وہ اپنے پورے کرئیر میں شراب نوشی اور منشیات کے استعمال کی وجہ سے مسائل کا شکار رہیں۔

ایمی کے مشہور البم ’بیک ٹو بلیک‘ نے ایک رات میں پانچ گریمی ایوارڈز جیتے تھے۔

اپنی عمر کے آخری حصے میں انہوں نے منشیات ترک کر دی مگر شراب نوشی میں شدید اضافہ کر دیا جو بالاخر ان کی موت کا باعث بنا۔

نیلام کے لیے بنائے گئے کتابچے میں اس بات کا ذکر نہیں ہے کہ یہ گھر گلوکارہ کی ملکیت رہا ہے۔

نیلامی سے پہلے مکان میں بہت کم دلچسپی کا اظہار کیا گیا جس کی وجہ سے اسے نیلامی کے لیے پیش کیا گیا ہے تاکہ یقینی طور پر اسے خریدنے والے لوگ ہی سامنے آ سکیں۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔