بالی وڈ راؤنڈ اپ

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 17 نومبر 2012 ,‭ 14:24 GMT 19:24 PST

بالی وڈ ڈائری

بالی وڈ ڈائری

سنئیےmp3

اس مواد کو دیکھنے/سننے کے لیے جاوا سکرپٹ آن اور تازہ ترین فلیش پلیئر نصب ہونا چاہئیے

متبادل میڈیا پلیئر چلائیں

سلمان سے دوستی کا فی الحال ارادہ نہیں

شاہ رخ اور قطرینہ

شاہ رخ کی تازہ فلم میں قطرینہ ہیروئن ہیں۔

شاہ رخ خان اور سلمان خان بھلے ہی ایک دوسرے کے ساتھ فلم ’جب تک ہے جان‘ کے پریمیئر پر رقص کرتے دکھائی دیے لیکن کیا ان دونوں کے درمیان دوستی ہو گئی ہے ایسا تو ہرگز نہیں ہے۔

شاہ رخ خان نے کہا کہ نہ تو دوستی ہوئی ہے اور نہ ہی ایسا کبھی حال میں ہونے والا ہے۔ شاہ رخ نے کہا کہ اگر یہ دوستی دوبارہ قائم ہو سکتی ہے تو کسی فلم یا کسی شخص کی وجہ سے نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ہو سکتا ہے کی کبھی وہ دونوں بیٹھ کر اس بارے میں سوچیں یا کوئی بات چیت کریں اور ان دونوں کے درمیان کے اختلافات ختم ہو جائیں۔ لیکن مستقبل قریب میں ایسا تو نہیں ہونے نہیں جا رہا ہے۔

ودیا بالن کی شادی کی خبریں

ودیا بالن

ودیا بالن کی تازہ فلم کہانی ہے۔

اداکارہ ودیا بالن خواہ فلموں میں رومانی کردار کی تلاش میں ہوں لیکن اصل زندگی میں تو ان کے پاس اس کی کوئی کمی نہیں ہے۔ ایسا کہا جا رہا ہے کہ ودیا بالن اور يوٹي وي کے سدھارتھ رائے کپور اس سال دسمبر کے مہینے میں شادی کرنے والے ہیں۔

جب ودیا سے اس بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے اس سوال کو مذاق میں اڑاتے ہوئے کہا ’ہاں میں نے بھی اپنی شادی کی خبریں سنی ہیں۔ میں اس بات سے انکار نہیں کر رہی ہوں، میں شادی کرنا چاہتی ہوں لیکن ابھی میں نے یہ طے نہیں کیا ہے کہ میں کب شادی كرونگي۔ بہر حال میں اپنی شادی کی بات آپ لوگوں سے نہیں چھپاؤں گی‘۔

بات بات میں ہنستے ہنستے ودیا بالن یہ بھی کہہ گئیں کہ وہ تو یہاں تک سوچ رہی ہیں کہ وہ بھاگ کر شادی کر لیں تاکہ سارا میڈیا ان کے پیچھے پیچھے کیمرہ لیے بھاگتا پھرے۔

وینا ملک بوسوں کا ریکارڈ؟

وینا ملک

وینا ملک اپنے متنازعے بیان کے لیے جانی جاتی ہیں۔

ایسا لگتا ہے کہ بالی وڈ کے سب سے بڑے ’سیریل كسر‘ کہے جانے والے اداکار کو اب مقابلہ دینے کے لیے وینا ملک تیار ہیں۔

وینا ملک نے حال ہی میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ اپنی جلد ہی آنے والی فلم ’دی سٹی ڈیٹ نیور سلیپس‘ میں اب تک کسی بھی فلم میں دکھائے گئے كسنگ کے مناظر سے بھی زیادہ بوسہ دینے والی ہیں تاکہ ان کا شمار گنیز بک آف ورلڈ ریكارڈز میں شامل کیا جا سکے۔

وینا نے کہا ’میرے خیال میں بوسہ اظہار محبت اور اپنے جذبات کے اظہار کا ایک بہت ہی عمدہ طریقہ ہے‘۔ انھوں نے کہا کہ اس کے ذریعے دنیا کی بڑی سے بڑی تکلیف کو بھی جیتا جا سکتا ہے۔

تو کیا وینا بالی وڈ کی اگلی ’سیریل كسر‘ كہلائے جانے کی تیاری میں ہیں۔ بہر حال ابھی کہنا جلدبازی ہوگی۔

ہیروئن بننا آسان نہیں، ریچا چڈھا

ریچا چڈھا

فلم ’گینگز آف واسع پور‘ میں سردار خان (منوج واجپئي) کی بیوی نغمہ خاتون کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ ریچا چڈھا پردے پر جیسی نظر آتی ہیں اصل زندگی میں وہ بالکل ویسی نہیں ہیں۔

ریچا کہتی ہیں’ایک اداکار میں یہی تو خوبی ہونی چاہیے کہ وہ کسی بھی کردار میں آسانی سے ڈھل جائے‘۔

حالانکہ ریچا کہتی ہیں ’بالی وڈ کی ’ٹپكل‘ اداکارہ بننے کے لیے سخت محنت کرنی پڑتی ہے۔ لڑکیاں ڈائٹنگ کرتی ہیں، جم جاتی ہیں، چہرے پر میک اپ ٹریٹمنٹ کرواتی ہیں، کبھی کبھی تو سرجری بھی کروا ڈالتی ہیں۔ بہت ہی ڈیمانڈنگ ہوتا ہے یہ سب‘۔

انھوں نے کہا مجھے یہ سب کرنے سے کوئی پرہیز نہیں ہے۔ میرا صرف اتنا کہنا ہے کہ سکرپٹ ایسی منتخب کرو جو کام صرف آپ ہی کر پا‎ؤ۔ ایسا نہ ہو کہ اس کی ڈیٹس نہیں مل رہی ہیں تو کسی اور کو لے لیتے ہیں، یا پھر ایسا نہ ہو کہ ارے وہ تو بڑی ہٹ فلم تھی لیکن اس میں ہیروئن کون تھی۔

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔