’جیمز بانڈ 007‘ افغانستان میں

آخری وقت اشاعت:  پير 19 نومبر 2012 ,‭ 23:58 GMT 04:58 PST

ڈینئیل کریگ نے افغانستان میں موجود برطانوی فوجیوں کو اچانک دورہ کر کے حیران کر دیا۔

جیمز بانڈ سیریز کی فلموں میں برطانوی خفیہ ایجنٹ زیرو زیرو سیون کا مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار ڈینیئل کریگ نے افغانستان میں موجود برطانوی فوجیوں کے فوجی اڈے ’کیمپ بیسچئین‘ کا اچانک دورہ کر کے فوجیوں کو حیران کر دیا۔

یہ دورہ ایسے موقع پر ہوا جب فوجی اس سیریز کی تازہ ترین فلم ’سکائی فال‘ دیکھنے کی تیاری کر رہے تھے۔

تقریباً آٹھ سو برطانوی بری، بحری اور فضائی فوجی فلم دیکھنے کے منتظر تھے جب اچانک ڈینئیل کریگ نمودار ہوئے۔

کریگ کو کیمپ کا دورہ کروایا گیا اور انہوں نے فوجیوں سے ملاقات بھی کی۔

کریگ کو کیمپ کا دورہ کروانے والے فوجی روب انگھم تھے اور ان کا کہنا تھا کہ ’ہمارے پاس کئی مہمان آتے رہتے ہیں مگر جیمز بانڈ کا آنا خاص بات ہے‘۔

کریگ نے برطانوی فوجیوں کے استعمال میں رہنے والی کچھ مشین گنوں کو بھی استعمال کر کے دیکھا۔

ڈینئیل کی فلم ’سکائی فال‘ اس وقت دنیا بھر میں نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کیمپ میں موجود ہسپتال میں مریضوں کی عیادت بھی کی اور ان کے ساتھ کچھ وقت گزارا۔

نیو کاسل سے تئیس سالہ فوجی سکاٹ کریگز نے کہا کہ ’کریگ کا بڑا پن ہے کہ وہ وقت نکال کر یہاں آئے ہیں اور اس سے سب کے حوصلے بہت بلند ہوئے۔‘

سب سے آخر میں کریگ نے ایک نمائش دیکھی جس میں بم تلاش کرنے کی مختلف طریقوں کی آزمائش کی گئی تھی جن میں سے کچھ کو کریگ نے بھی آزمایا۔

ڈینئیل کریگ کو جیمز بانڈ سیریز کا سب سے کامیاب بونڈ ایجنٹ قرار دیا گیا ہے اور ان کی فلم اس وقت دنیا بھر میں بھرپور کامیابی سے ہمکنار ہو رہی ہے۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔