برٹنی سپیئر کی آمدن سب سے زیادہ

آخری وقت اشاعت:  جمعـء 14 دسمبر 2012 ,‭ 14:42 GMT 19:42 PST
برٹنی سپیئرز

برٹنی کو ایکس فیکٹر میں بطور جج بڑی رقم ادا کی گئی

فوربز میگزین کے مطابق معروف پاپ سٹار برٹنی سپیئرز رواں برس میں موسیقی سے تقریباً پونے چھ کروڑ ڈالر کی کمائي کر کے دوسری خاتون گلوکاراؤں سے آگے رہیں۔

دو ہزار بارہ کی اس دوڑ میں انہوں نے پاپ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

حالانکہ اکتیس سالہ برٹنی سپیئر نے اس برس نہ تو کوئی نیا البم جاری کیا اور نہ ہی وہ بیرونی دوروں پرگئیں لیکن پھر بھی اپنی موسیقی سے اٹھاون ملین ڈالر کی کمائی کی۔

سوئفٹ ٹیلر نے بھی اس برس ستاون ملین ڈالر کی کمائی کی۔ لیکن انہوں نے اس برس ایک دورہ بھی کیا جس میں ایک ہی رات میں دس لاکھ ڈالر کی کمائی کی تھی۔

لیڈی گاگا جو موسیقی کے ذریعہ کمائی سے دو ہزار گيارہ میں اوّل نمبر پر تھیں اس برس چوتھے نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔ انہوں نے صرف باون ملین ڈالر کی کمائی کی۔

برٹنی سپیئر کی اس برس کی کمائی کا ایک بڑا حصہ امریکہ کے معروف ٹی وی پرگرام ایکس فیکٹر میں ان کے جج بننے پر فیس کے روپ میں ملا ہے۔ اطلاعات کے مطابق انہیں اس کے لیے ڈیڑھ کروڑ ڈالر ادا کیے گئے۔

فوربز میگزین کے مطابق اس برس برٹنی سپیئرز کی کمائی کا اہم حصہ ان کے گزشتہ برس ریلیز ہونے والے البم ’فیمی فیٹالے‘ سے ہوئی ہے۔ یہ البم جہاں امریکہ میں بہت مقبول ہوا وہیں بیرونی ممالک میں بھی کافی پسند کیا گیا۔

لیڈي گاگا اس برس کمائي کے حساب سےچوتھے نمبر پر رہیں

برٹنی سپیئرز نے الزبیتھ ارڈین کے ساتھ مل کر اپنے معروف پرفیوم کے اشتہارات سے بھی اچھی خاصی کمائی کی۔

لیکن اتنی آمدن کے باوجود سپیئرز خود اپنی رقم کا حساب کتاب نہیں رکھتیں اور دو ہزار آٹھ سے ان کے والد جیمی سپیئر ہی ان کا حساب کتاب رکھتے ہیں۔

فوربز میگزین نے یہ فہرست ٹیکس کے طور پر ادا کی گئی رقم، سیلز کے ریکارڈز، دوروں سے متعلق دی گئي معلومات اور پرموٹراور مینیجر کے ساتھ ہوئی بات چيت پر مبنی اعداو شمار کی بنیاد پر تیار کی ہے۔

فوربز کے مطابق چوبیس برس کی آر اینڈ بی سنگر ریحانہ نے اس برس پانچ کروڑ تیس لاکھ ڈالر کی کمائي کی اور وہ تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔

اس برس جہاں ان کا نغمہ ’وی فاؤنڈ لو‘ بہت مقبول ہوا وہیں پرفیوم اور دیگر قیمتی اشیاء کے اشتہارات سے بھی اچھی خاصی کمائی کی۔

اٹھائیس سالہ کیٹی پیری پانچویں نمبر پر ہیں۔ انہوں نے تقریبا ساڑھے چار کروڑ ڈالر کی کمائی کی اور ’ کیلیفورینا ڈریم ٹور‘ سے انہیں کافی فائدہ پہنچا۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔