عالمی مقابلۂ حسن: امریکی حسینہ مس یونیورس منتخب

آخری وقت اشاعت:  جمعرات 20 دسمبر 2012 ,‭ 13:22 GMT 18:22 PST
  • منتظمین کے مطابق اس مقابلے کو دنیا کے 190 ملکوں کے ایک ارب کے لگ بھگ ناظرین نے دیکھا۔
  • اولیویا اس مقابلے کی 60 سالہ تاریخ میں آٹھویں امریکی فاتح ہیں۔
  • اولیویا کلپو اور 1997 کے بعد سے پہلی مس یو ایس اے ہیں جنھوں نے یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔
  • حسینۂ عالم کا مقابلہ لاس ویگس کے پلانٹ ہالی وڈ ہوٹل سے براہِ راست دکھایا گیا۔
  • نئی مس یونیورس اولیویا کلپو نے اپنے آخری شو میں پوری آستینوں والا سرخ لباس پہن رکھا تھا۔
  • 20 سالہ کلپو نے لاس ویگس میں چکاچوند سے بھرپور مقابلے میں 88 ملکوں کی حسیناؤں کو شکست دے کر یہ اعزاز حاصل کیا۔
  • گذشتہ سال منتخب ہونے والی انگولا سے تعلق رکھنے والی مس یونیورس لیلا لوپیس نے نئی مس یونیورس کو حسینۂ عالم کا تاج پہنایا۔
  • مس میکسیکو کرینا گونسالس نے انوکھے انداز میں مقابلے میں شریک ہو کر اس کی رنگینیوں میں مزید اضافہ کر دیا۔
  • بھارت کی حسینہ شلپا سنگھ نے بھی حسینۂ عالم کی دوڑ میں حصہ لیا تاہم وہ ٹاپ ٹین میں آنے میں ناکام رہیں اور سولھوں نمبر پر آ پائیں۔
  • مقابلے میں بھارت کی نمائندگی کرنے والی شلپا سنگھ کا ایک اور روپ۔
  • فلپائن کی 23 سالہ جینن ترگنون دوسرے نمبر پر رہیں۔
  • اس مقابلے میں 88 ممالک کی 89 حسیناؤں نے حصہ لیا۔

ملٹی میڈیا

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔