دبنگ 2: سلمان خان کے علاوہ کچھ نہیں ہے

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 22 دسمبر 2012 ,‭ 23:27 GMT 04:27 PST

سوناكشي کو فلم میں صرف ناچنا گانا تھا اور تھوڑا بہت روٹھنا تھا

’چلبل پانڈے‘ نام اب گھر گھر میں عام ہو گیا ہے اور اسی وجہ سے ہدایت کار ارباز خان کے لیے اس کردار کو آگے لے جانا کافی آسان ہو گیا۔

سلمان خان جیسا مشہور اداکار اگر ایسا کردار ادا کرے تو ہدایتکار کا کام تھوڑا اور آسان تو ہو ہی جاتا ہے۔

تو دبنگ 2 فلم کیسی ہے؟ سچ تو یہ ہے کہ اس فلم میں کچھ بھی نیا نہیں ہے۔ لیکن اس سے کیا فرق پڑتا ہے کیونکہ فلم میں سلمان خان ہیں اور یہی کافی ہے۔

دبنگ 2 کی شروعات ہوتی ہے چلبل پانڈے کے کانپور آنے سے۔ کہانی کے پہلے حصے یعنی ’دبنگ‘ کی کہانی یہاں سے آگے بڑھتی ہے۔

سلمان خان کو نہ تو اداکاری آتی ہے اور نہ ہی کوئی اور صلاحیت ہے جو قابل ستائش ہو جیسا ان کا ناچ سمجھ سے باہر ہے۔

سلمان خان کی شکل پر عمر کا اثر صاف دیکھا جا سکتا ہے۔ لیکن پھر بھی ان میں کچھ بات ہے جس کی وجہ سے ان کا ستارہ بلند ہے۔

سلمان بھی یہ بات جانتے ہیں کہ وہ جو کرتے ہیں لوگوں کو پسند آتا ہے۔ اس لیے وہ کچھ نیا کرنے کی کوشش نہیں کر رہے ہیں۔

سوناكشي کو فلم میں صرف ناچنا گانا تھا اور تھوڑا بہت روٹھنا تھا جو انہوں نے ٹھیک ٹھاک کر لیا۔

پرکاش راج کو ایک بلند کردار میں دیکھنے کی خواہش تھی لیکن وہ ایک سے ہی رول کرتے چلے آ رہے ہیں۔

فلم کی موسیقی کی بات کریں تو کچھ نغمے ٹھیک ہیں۔ ایک نغمے میں کرینہ کپور نے مایوس کیا ہے۔

تو دبنگ 2 کیوں دیکھی جائے؟ جیسے کہ پہلے کہا، فلم میں اگر کچھ ہے تو صرف سلمان خان، سلمان خان اور سلمان خان۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔