کس کردار میں دیکھنا چاہتے ہیں ودیا بالن کو؟

آخری وقت اشاعت:  منگل 1 جنوری 2013 ,‭ 14:43 GMT 19:43 PST
ودیا بالن

ودیا بالن یکم جنوری کو چونتیس سال کی ہو گئيں

بالی وڈ کی معروف اداکارہ ودیا بالن نے سال دوہزار بارہ میں پردہ سیمیں پر مختلف قسم کے کردار ادا کیے۔ وہ اصل زندگی میں بھی ایک نئے کردار میں نظر آئیں جب وہ بغیر کسی شور شرابے کے پروڈیوسر سدھارتھ رائے کپور کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

یکم جنوری کو ودیا بالن کی چونتیسویں سالگرہ کے موقعے پر ان کے ساتھ کام کرنے والے ہدایتکاروں اور اداکاروں نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے یہ بتایا کہ فلم میں وہ ودیا بالن کس نئے رول میں دیکھنا چاہتے ہیں۔

فلم ’کہانی‘ میں ودیا کے ساتھ کام کرنے والے نوازالدين صدیقی نے کہا ’واحد کردار جس میں ودیا کو دیکھنا چاہتا ہوں وہ ہے جیمز بانڈ کا کردار۔ ساتھ ہی میں انہیں راج کپور کی فلم ’تیسری قسم‘ میں وحيدہ رحمٰن والے رول میں بھی دیکھنا چاہوں گا۔ مجھے امید ہے کہ وہ اس کردار کے ساتھ مکمل انصاف کریں گی۔‘

ودیا کی آنے والی فلم ’گھن چكّر‘ اور ’نو ون كلڈ جیسیكا‘ کے ہدایتکار راج کمار گپتا کا کہنا ہے کہ ’ویسے تو میں ودیا کو کسی بھی کردار میں دیکھ سکتا ہوں، وہ ہر کردار اچھی طرح سے ہی ادا کرتی ہیں لیکن میں انہیں خاتون گینگسٹر کے رول میں دیکھنا چاہوں گا۔‘

"واحد کردار جس میں ودیا کو دیکھنا چاہتا ہوں وہ ہے جیمز بانڈ کا کردار۔ ساتھ ہی میں انہیں راج کپور کی فلم 'تیسری قسم' میں وحيدہ رحمن والے رول میں بھی دیکھنا چاہوں گا"

اداکار نوازالدین

’مجھے شروع سے ہی وہ ایک بہت ہی سمپل اور بہت ریئل قسم کی لڑکی نظر آئیں، شاید اس لیے میں نے سبرينا کے رول کے لیے انہیں لیا کیونکہ وہ نیكسٹ ڈور (یعنی عام) لڑکی کی طرح دکھائی دیتی ہیں۔‘

اشتہارات سے اپنے کیرئر کا آغاز کرنے والی ودیا بالن کی پہلی فلم ’پرينیتا‘ کے ہدایت کار پردیپ سرکار فلم ’پا‘ میں ودیا کا کردار دیکھ کر حیران ہو گئے تھے۔

’پا میں ان کا کردار دیکھ کر میں حیران تھا۔ اس فلم میں وہ ماں بنی تھیں یہ ایک نئی بات تھی اور اس سے بڑی بات یہ کہ وہ بچن صاحب کی ماں بنی تھیں جسے انہوں نے بخوبی ادا کیا۔ میں ودیا کو ہدایتکار ستیہ جیت رے کی ’چارولتا‘ میں بھی دیکھنا چاہوں گا۔‘

’دی ڈرٹي پکچر‘ کی بات کرتے ہوئے پردیپ کہتے ہیں ’ودیا شروع سے ہی سلک جیسا رول کرنا چاہتی تھی۔ ویسے بھی ’پرينیتا‘ کی لولیتا سے ’ڈرٹي پکچر‘ کی سلک جیسے الگ رول کرنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔‘

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔