لا میزرابل کا برطانیہ میں دوسرا کامیاب ہفتہ

آخری وقت اشاعت:  اتوار 27 جنوری 2013 ,‭ 07:33 GMT 12:33 PST

اس فلم میں اداکار ہیو جیکمین اور اداکارہ این ہیتھوے نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں

میوزیکل فلم لا میزرابل جس میں اداکار ہیو جیکمین اور اداکارہ این ہیتھوے نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں نے برطانیہ اور آئر لینڈ کے باکس آفس چارٹ پر مسلسل دوسرے ہفتے کامیابی حاصل کی ہے۔

برطانیہ میں کسی بھی میوزیکل فلم کے آغاز کا ریکارڈ بھی اس فلم نے قائم کیا جس میں اس نے گزشتہ ہفتے اکیاسی لاکھ پاؤنڈ کمائے۔

دوسرے ہفتے تک اس کی کمائی میں نصف کے قریب کمی ہوئی جس کے بعد اس کی دوسرے ہفتے کی کمائی چوالیس لاکھ پاؤنڈ تک تھی۔

تاہم اس فلم نے آسانی سے قوئنٹن ٹیرنٹینو کی فلم جینگو انچینڈ کو دوسرے درجہ پر رکھا جس نے اٹھائیس لاکھ پاؤنڈ کمائے۔

ہدایتکار اینگ لی کی فلم ’لائف آف پائی‘ تیسرے درجے پر رہی جس نے بارہ لاکھ پاؤنڈ کمائے۔

اداکار ہیو جیکمین کو اس فلم میں مرکزی کردار پر گولڈن گلوب ایوارڈ ملا جبکہ وہ اسی درجہ بندی میں آسکر ایوارڈ کے لیے بھی نامزد ہیں

ایشیا میں آنے والے سونامی پر بننے والی فلم امپوسبل جس میں نومی واٹس اور ایوان مک گریگور شامل ہیں تیسرے ہفتے میں ایک درجہ اوپر چوتھے درجے پر رہی جس نے گیارہ لاکھ پاؤنڈ کمائے۔

ہدایتکار پیٹر جیکب کی فلم دی ہوبٹ نے اجرا کے بعد چھٹے ہفتے میں اب تک پچاس لاکھ پاؤنڈ کمائے ہیں اور یہ تیسرے درجے پر رہی۔

دس نمایاں فلموں کی درجہ بندی میں شامل ہونے والی نئی فلم تھی پکسار کی اینیمیٹڈ فلم ’مونسٹر آئی این سی‘ جس نے ساتویں درجے پر آغاز کیا۔

اداکار ہیو جیکمین کو میوزیکل اور کامیڈی کے بہترین مرکزی اداکار کی درجہ بندی میں گزشتہ دنوں گولڈن گلوب ایوارڈ ملا جبکہ اسی فلم کو میوزیکل اور کامیڈی کی درجہ بندی میں بہترین فلم کا گولڈن گلوب ایوارڈ بھی ملا۔

اسی طرح یہ فلم اکیڈمی ایوارڈز کے لیے بھی بہترین فلم کی درجہ بندی میں نامزد ہے جبکہ فلم کے مرکزی اداکار ہیو جیکمین بہترین اداکار کے لیے نامزد ہوئے ہیں۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔