’میرے لیے فلم سب سے ضروری ہے‘

آخری وقت اشاعت:  منگل 29 جنوری 2013 ,‭ 07:41 GMT 12:41 PST

بھارت کی معروف اداکارہ ملکہ شیراوت کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی فلم کی وجہ سے امریکی صدر باراک اوباما کے ساتھ ملنے کا موقع ضائع کر دیا۔

بھارتی ڈائریکٹر کے سی بوكاڑيا کی فلم ’ڈرٹي پالیٹکس‘ میں منفی کردار ادا کرنے والی ملکہ نے بتایا ’مجھے واشنگٹن میں ایک ڈنر کے لیے بلایا گیا تھا جہاں صدر باراک اوباما بھی آ رہے تھے، میں نے ہاں بھی کر دی تھی لیکن پھر بوكاڑيا جی کا فون آیا کہ فلم کی پریس كانفرنس ہے اور میرا رہنا ضروری ہے، اس لیے میں نے ڈنر منسوخ کر دیا، میرے لیے فلم سب سے ضروری ہے‘۔

بھارتی اداکارہ نے اس سے پہلے سنہ دو ہزار گیارہ میں امریکہ کے صدر اوباما سے لاس اینجلس میں ملاقات کی تھی جب انہیں صدر کے ساتھ چائے پینے کا موقع بھی ملا تھا۔

"ڈرٹي پالیٹکس بھوري دیوی کی کہانی پر مبنی نہیں ہے لیکن اس سے متاثر ضرور ہے، بھوري دیوی کا کیس ایسا تھا جس نے پارلیمان اور راجستھان حکومت کو ہلا کے رکھ دیا تھا، ہمارے ملک میں ایسے بہت سے کیس ہیں جن کے بارے میں کوئی بات نہیں کرتا۔"

بھارتی اداکارہ ملکہ شیراوت

ملکہ شیراوت اپنی فلم ’ڈرٹي پالیٹکس‘ میں بھوري دیوی کے کردار میں نظر آئیں گی جن کے قتل نے راجستھان سمیت پورے ملک میں ہلچل مچا دی تھی.

ملکہ نے بتایا ’انہیں اس فلم میں کام نہ کرنے کے لیے دھمکیاں بھی ملی، ان کے بھائی کے پاس فون بھی آیا کہ اپنی بہن سے کہو کہ اس فلم سے دور رہے، پر پھر ایسی دھمکیاں تو ملتی رہتی ہیں‘۔

اپنی فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے ملکہ نے کہا ’ڈرٹي پالیٹکس بھوري دیوی کی کہانی پر مبنی نہیں ہے لیکن اس سے متاثر ضرور ہے، بھوري دیوی کا کیس ایسا تھا جس نے پارلیمان اور راجستھان حکومت کو ہلا کے رکھ دیا تھا، ہمارے ملک میں ایسے بہت سے کیس ہیں جن کے بارے میں کوئی بات نہیں کرتا‘۔

جہاں تک ڈرٹي پالیٹکس کی بات ہے تو ملکہ شروات کے مطابق جہاں تک فلم ’ڈرٹی پالیٹکس‘ کی بات ہے تو بھارت میں بسر کرنے کے لیے گندی سیاست کرنی پڑتی ہے.

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔