بالی وڈ راؤنڈ اپ

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 9 فروری 2013 ,‭ 09:53 GMT 14:53 PST

رنبیر کپور بنے فلم ساز

رنبیر کپور

رنبیر کپور کو بہترین اداکار کا انعام دیا گیا ہے

بالی وڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور اب اپنی فلم ’بامبے ویلوٹ‘ کو ہدایت کار انوراگ کشیپ کے ساتھ مل کر بنا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ انوراگ کشیپ اس فلم کو فینٹم فلمز کے بینر کے تحت پیش کر رہے ہیں اور اب رنبیر بھی ان کے ساتھ جڑ گئے ہیں۔

فلم کے بارے میں یہ خبریں بھی آ رہی ہیں کہ اس فلم کا بجٹ سو کروڑ تک پہنچ سکتا ہے۔ فلم میں رنبیر کے مقابلے ہیروئن انوشکا شرما ہیں۔

ویویک کو بیٹا مبارک

ویویک اوبراۓ

ویویک اوبراۓ کی آئندہ ہفتے فلم ریلیز ہو رہی ہے

’ساتھیا‘ اور ’کمپنی‘ جیسی فلموں کے لیے معروف اداکار ویویک اوبرائے اور ان کی بیوی پرینکا الوا کے ہاں بیٹا پیدا ہوا ہے۔ ویویک اوبرائے نے اس بات اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا۔

انھوں نے لکھا: ’آج میری زندگی کا سب سے خاص دن ہے۔ اوپر والے نے ہمیں ایک صحت مند بیٹے سے نوازا ہے اور میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جو میرے لیے نیک خواہشات رکھتے ہیں۔‘

ویویک اوبراۓ آئندہ ہفتے ریلیز ہونے والی فلم ’جینتا بھائی کی لو سٹوری‘ میں نظر آئیں گے۔

کرینہ کو ویلنٹائن پر تحفے کی امید

کرینہ کپور

کرینہ کپور اپنے منفرد انداز کے لیے جانی جاتی ہیں

بالی وڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور اپنے منفرد اور دلنواز انداز کے لیے جانی جاتی ہیں۔ ایک پریس کانفرنس میں انھوں نے کہا کہ وہ اس ویلنٹائن ڈے پر سیف علی خان سے تحفے کی امید رکھتی ہیں۔

انھوں نے کہا: ’اس سال ویلنٹائن پر سیف کو چاہیے کہ وہ مجھے کوئی تحفہ دیں میں نے تو گزشتہ سال اکتوبر میں ان کی بیگم بن کر انہیں تحفہ دیا ہے۔‘ انھوں نے مزید کہا کہ شادی کے بعد بھی ان میں اور ان کے انداز میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

وہ یوم محبت کے ان دنوں بھوپال میں پرکاش جھا کی فلم کی شوٹنگ کر رہی ہوں گی۔ اس فلم میں وہ ایک بین الاقوامی رپورٹر کے کردار میں نظر آئیں گی۔

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔