گریمی دو کروڑ اکیاسی لاکھ افراد نے دیکھے

آخری وقت اشاعت:  بدھ 13 فروری 2013 ,‭ 08:12 GMT 13:12 PST
اڈیل

اڈیل کو سال کے بہترین البم کا ایوارڈ دیا گیا

اتوار کو امریکی شہر لاس اینجلس میں منعقد ہونے والے پچپنویں گریمی ایوارڈز کی تقریبات کو ریکارڈ دو کروڑ اکیاسی لاکھ ناظرین نے دیکھا۔ گزشتہ بیس سال میں یہ صرف دوسرا موقعہ ہے جب اتنی تعداد میں گریمی ایوارڈز کی تقریب کو براہ راست دیکھا گیا۔

یہ تعداد بہر حال گزشتہ سال کے قائم کردہ ریکارڈ سے زیادہ نہیں جب قریب چار کروڑ امریکیوں نے دیکھا تھا۔

دو ہزار بارہ میں منعقدہ ہونے والی تقریب کو اس لیے اتنے زیادہ ناظرین مل گئے تھے کیونکہ اس تقریب سے ایک دن قبل ہی امریکی ماڈل، اداکارہ اور گلوکارہ وھٹنی ہوسٹن کا انتقال ہو گیا تھا اور انھیں اس تقریب میں پرزور انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا تھا۔

اتوار کو ہونے والے شو میں اڈیل، ’دی بلیک کیز‘، فن‘ اور ’گوٹیے‘ کو اعزازات سے نوازا گیا۔ ’ممفورڈ اینڈ سنز‘ کو سال کے بہترین البم کے اعزاز سے بھی نوازا گیا۔

گریمی کے ناظرین کی تعداد میں اس وقت سے اضافہ درج کیا گیا ہے جب سے انھوں نے تقاریر کے بجائے پرفارمنسز پر توجہ مرکوز کرنی شروع کی ہے۔

روی شنکر کی یاد

"کاش وہ اس موقع پر یہاں خود اس ایوارڈ کو وصول کرنے کے لیے ہوتے"

انوشکا شنکر

اب اسے ایمی اور گولڈن گلوب کی تقریبات سے زیادہ لوگ دیکھ رہے ہیں۔ بہر حال آسکر یا اکیڈمی ایوارڈز کو سب سے زیادہ دیکھا جاتا ہے جنہیں عموما تین کروڑ سے زیادہ افراد اسے دیکھتے ہیں۔

بیشتر اخباروں نے گریمی کی پیش کش کو سراہا ہے۔

فن کے ترانے’ہم نوجوان ہیں‘ کو اس برس کا بہترین نغمہ قرار دیا گيا ہے اور نیویارک بینڈ نے اس برس کے نئے بہترین فنکار کا خطاب حاصل کیا۔

گریمی ایوارڈ کی تقریبات سے پہلے ممفورڈ اینڈ سنز کو چھ درجہ بندیوں میں نامزد کیا گيا تھا لیکن انعامی تقریب میں اسے دوسرا ہی مل سکا۔

انڈی راک گروپ ’دی بلیک کیز‘ کو مجموعی طور پر زبردست کامیابی ملی۔ اسے چھ زمروں میں نامزد کیا گيا تھا جس میں سے اسے چار ایوارڈ حاصل ہوئے۔

ممفورڈ اینڈ سنز

برطانوی گروپ ممفورڈ اینڈ سنز کو چھ درجہ بندیوں میں نامزد کیا گیا تھا

تقریب سے پہلے کے ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں بھارت سے تعلق رکھنے والے آنجہانی ستار نواز پنڈت روی شنکر کے لیے بھی ایوارڈ تھا جنہیں بہترین عالمی موسیقی کے البم کا ایوارڈ دیا گیا جو ان کی بیٹی انوشکا شنکر نے وصول کیا۔

انوشکا نے ایوارڈ وصول کرنے کے بعد کہا کہ ’کاش وہ اس موقع پر یہاں خود اس ایوارڈ کو وصول کرنے کے لیے ہوتے۔‘

گریمی ایوارڈز کی تقریب کا آغاز امریکی گلوکارہ ٹیلر سوِفٹ کے ہِٹ گانے ’وی آر نیور ایور گیٹنگ بیک ٹو گیدر‘ سے ہوا۔

ایڈ شیران اور سر ایلٹن جان بھی اس تقریب میں شرکت کے لیے پہنچے ہیں اور اپنے فن کا مظاہرہ بھی کیا۔

برطانوی گلوکارہ ایڈیل گریمی کی بنیادی تقریب کی فاتح تھیں جنہوں نے بہترین سولو پاپ گانے کا ایوارڈ جیتا جو انہیں ان کے گیت ’سیٹ فائر ٹو دی رین‘ کے لائیو ورژن پر دیا گیا۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔