گلزار کی پاکستان سے اچانک بھارت واپسی

آخری وقت اشاعت:  بدھ 13 فروری 2013 ,‭ 17:42 GMT 22:42 PST
گلزار

گلزار کو طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے واپس بھارت آنا پڑا

پاکستانی ذرائع ابلاغ میں اس طرح کی قیاس آرائیاں جاری تھیں کہ مشہور بھارتی نغمہ نگار گلزار بھارتی حکام کے کہنے اپنا پاکستانی دورہ رد کرکے واپس بھارت چلے گئے ہیں لیکن خود گلزار نے ان خبروں کو غلط قرار دیا ہے۔

گلزار گیارہ فروری کو بھارتی موسیقار وشال بھردواج اور ان کی اہلیہ ریکھا بھردواج کے ہمراہ پاکستان پہنچے تھے تاہم دو دن بعد ہی یہ تینوں افراد واپس بھارت چلے گئے۔

گلزار کوچودہ فروری سے کراچی میں شروع ہونے والے ہونے والے ادبی میلے میں شرکت کرنی تھی۔پاکستان میں گلزار کے دوست اور ان کے میزبان معروف شاعر ایوب خاور نے بی بی سی کو بتایا کہ انہیں یہ پیغام ملا کہ گلزار ہنگامی بنیاد پر بھارت واپس چلے گئے ہیں۔

ان کے بقول گلزار کو سترہ فروری کے بعد کراچی سے بھارت جانا تھا۔

ایوب خاور نے بتایا کہ گلزار کے اعزاز میں پاکستانی ڈرامہ نگار امجد اسلام امجد نے بدھ کے روز ایک ظہرانے کا اہتمام کیا تھا لیکن بھارتی نغمہ نگار اس میں شرکت نہ کرسکے۔

بھارتی موسیقار وشال بھردواج نے لاہور میں اپنی فلم ڈیڑہ عشیقہ کے لیے قوالی کی ریکارڈنگ کرنی تھی لیکن اس ریکارڈنگ کو بھی منسوخ کردیا گیا۔

نغمہ نگار گلزار نے پاکستان پہنچنے کے بعد جہلم کے قریب علاقے دینہ میں اپنی آبائی گھر پر کچھ وقت گزارا۔

گلزار نے لاہور میں معروف شاعر احمد ندیم قاسمی کی قبر پر گئے جبکہ ان کو بدھ کی شام کراچی جانا تھا۔

ادھر نغمہ گلزار اور فلم ساز وشال بھردواج کی طرف سے بھارت میں جاری ہونے والے ایک بیان میں بتایا گیا کہ گلزار ستر برس کے بعد اپنے آبائی گھر دینہ گئے تھے جہاں جاکر وہ جذباتی اور تناؤ کا شکار ہوگئے: ’لاہور پہنچنے کے بعد وہ بے چینی محسوس کررہے تھے اور اسی وجہ سے قوالی کی ریکارڈرنگ اور پاکستان کا دورہ مختصر کرنا پڑا۔‘

بیان میں بتایا گیا کہ گلزار کا دورہ مختصر کرنے کی کوئی سیاسی وجہ نہیں ہے اور وہ جیسے ہی بہتر ہوں گے تو دوبارہ پاکستان آئیں گے۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔