آرگو کے لیے بہترین مکالموں کا رائٹرز گلڈ ایوارڈ

آخری وقت اشاعت:  منگل 19 فروری 2013 ,‭ 22:21 GMT 03:21 PST

بہترین ڈرامائی تشکیل دیے گئے فلم کے مکالموں کا ایوارڈ کرس ٹیریو کو دیا گا جنہوں نے اداکار اور ہدایتکار بین ایفلک کی فلم آرگو کے مکالمے لکھے

سی آئی اے کی اسامہ بن لادن کی تلاش پر مبنی فلم زیرو ڈارک تھرٹی اور ایران میں یرغمال بنائے گئے امریکیوں پر مبنی فلم آرگو نے رائٹرز گلڈ آف امریکہ کی جانب سے بہترین فلم سکرپٹ کا ایوارڈ جیتا ہے۔

بہترین ڈرامائی تشکیل دیے گئے فلم کے مکالموں کا ایوارڈ کرس ٹیریو کو دیا گیا جنہوں نے اداکار اور ہدایتکار بین ایفلک کی فلم آرگو کے مکالمے لکھے تھے۔

اسی طرح مارک بوال کو ہدایتکارہ کیتھرین بگلو کی فلم ’زیرو ڈارک تھرٹی‘ کے مکالمے لکھنے پر بہترین اصل مکالمے لکھنے کا ایوارڈ دیا گیا۔

ملک بن جیلول کو بہترین ڈاکیومنٹری کا ایوارڈ دیا ان کی ڈاکیومنٹری فلم ’سرچنگ فار شوگر مین‘ پر جو انیس سو ستر کی دہائی کے مشہور موسیقار روڈریگز پر بنی تھی۔

رائٹرز گلڈ ہالی وڈ کی بڑی مزدور یونین تنظیموں میں سے ایک ہے جو آسکر ایوارڈز سے چند دن قبل یہ ایوارڈز دیتی ہیں۔ اکیڈمی ایوارڈز یا جنہیں عرف عام میں آسکر بھی کہا جاتا ہے اگلے اتوار کو لاس اینجلیس میں منعقد ہوں گے۔

اب تک کے اندازوں میں آرگو کو بہترین اور پسندیدہ فلم کے طور پر پذیرائی ملی ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ یہ بہترین فلم کا آسکر ایوارڈ بھی جیتنے میں کامیاب ہو سکے گی۔

اس سے قبل ارگو دو بہترین بافٹا ایوارڈز، ڈائریکٹرز گلڈ آف امریکہ کی جانب سے ایوارڈز، سکرین ایکٹرز گلڈ کی جانب سے ایوارڈز اور پروڈیوسرز گلڈ امریکہ کی جانب سے ایوارڈ بھی حاصل کر چکی ہے۔

ٹی وی ڈرامے ’بریکنگ بیڈ‘ کو بہترین ڈرامے کا ایوارڈ بپی اسی تقریب میں دیا گیا جبکہ ڈرامہ ’لوئس‘ کے مکالمہ کار کو بہترین مزاحیہ سیریز کا ایوارڈ دیا گیا اور ’لینا ڈنہمز گرلز‘ کو ٹی وی کی بہترین نئی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔