آسکر ایوارڈز کے دلچسپ حقائق

آخری وقت اشاعت:  اتوار 24 فروری 2013 ,‭ 07:36 GMT 12:36 PST
آسکر انعامات

گزشتہ پچاسی برسوں سے آسکر انعامات دیئے جا رہے ہیں

کیا آپ کو معلوم ہے کہ کس اداکار نے اب تک سب سے زیادہ آسکر ایوارڈز جیتے ہیں؟

جہاں فلم شائقین کو بے صبری سے آسکر ایوارڈز کا انتظار رہتا ہے وہیں فنکاروں کے لیے بھی آسکر ایوارڈ جیتنا انتہائی اعزاز کی بات ہوتی ہے۔

گزشتہ 85 سال سے دنيا کی بہترین فلموں اور فنکاروں کو آسکر اعزازات سے نوازا جا رہا ہے۔ لیکن کونسی ہیں وہ فلمیں اور کون ہیں وہ فنکار جنہوں نے آسکر پر گہرے نقش چھوڑے ہيں۔؟

آئیے جانتے ہیں آسکر سے متعلق کچھ دلچسپ حقائق:

بہترین اداکار اور بہترین معاون کردار

میرل سٹریپ

میرل سٹریپ کو کل سترہ بار آسکر میں نامزدگی ملی

سب سے زیادہ نامزدگیاں

جیک نكولسن - بارہ بار

(آٹھ بار بہترین اداکار اور چار بار معاون کردار کے لیے)

میرل سٹریپ - سترہ بار

(چودہ بار بہترین اداکارہ اور تین بار معاون کردارہ کے طور پر)

سب سے زیادہ ایوارڈ

کیتھرن ہیپ برن

کیتھرن ہیپ برن نے سب سے زیادہ چار بار یہ انعام جیتا ہے

كیتھرين ہیپبرن - چار بار

(بہترین اداکارہ 1934، 1968، 1969، 1982)

جیک نكولسن - تین بار

(بہترین اداکار (1976، 1998 اور معاون کردار کے لیے 1984)

والٹر برینن - تین بار

بہترین معاون کردار (1937، 1939 اور 1941)

بہترین فلم

سب سے زیادہ نامزدگیاں:

ٹائی ٹینك - 1998 میں چودہ نامزدگیاں

آل اباؤٹ ايو - 1951 میں چودہ نامزدگیاں

سب سے زیادہ ایوارڈز

بین ہر

بین ہر کو سب سے پہلے اتنی زیادہ نامزدگی ملی تھی

دا ریٹرن آف دی کنگ - 2004 میں گیارہ آسکرز

ٹائی ٹینك - 1998 میں گیارہ آسکرز

بین ہر - 1960 میں گیارہ آسکرز

سب سے معمر اور سب سے کم عمر

اعزاز پانے والے سب معمر:

كرسٹوفر پلومر - 82 سال، 75 دن

انھیں دو ہزار بارہ میں بگنرز فلم کے لیے بہترین معاون کردار

سب سے کم عمر

ٹےٹم اونیل - 10 سال 148 دن

انیس سو چوہتر میں پیپر مون کے لیے بہترین معاون اداکارہ کا اعزاز

سب سے زیادہ کامیاب نامزدگیاں

مارك برگر - چار بار

ساؤنڈ انجینئر مارک برگر چار بار بہترین ساؤنڈ کے لیے نامزد ہوئے اور چاروں بار انہوں نے ایوارڈ جیتا

(تمام اعداد و شمار اکیڈمی آف موشن پكچرز اینڈ سائنس سے ہیں)

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔