بالی وڈ راؤنڈ اپ

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 9 مارچ 2013 ,‭ 12:05 GMT 17:05 PST

بالی وڈ راؤنڈ اپ

شاہ رخ کی پہل، اجے دیوگن کے دستخط اور فلم جولی ایل ایل بی کو راحت

سنئیےmp3

اس مواد کو دیکھنے/سننے کے لیے جاوا سکرپٹ آن اور تازہ ترین فلیش پلیئر نصب ہونا چاہئیے

متبادل میڈیا پلیئر چلائیں

شاہ رخ خان کی پہل

شاہ رخ خان اور دیپیکا پادوکون

شاہ رخ خان اور دیپیکا پادوکون فلم چنّئی اکسپریس میں

خواتین کے عالمی دن پر جہاں ہر جانب خواتین کے حقوق کی باتیں ہو رہی ہیں، وہیں اس موقعے پر شاہ رخ خان نے بھی ایک پہل کی ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اب سے ان کی تمام فلموں میں ان سے پہلے اس فلم کی ہیروئن کا نام آیا کرے گا۔ واضح رہے کہ کاسٹنگ میں سر فہرست نام عام طور پر فلم کے ہیرو کا آیا کرتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس کا آغاز وہ اپنی نئی فلم ’چینّئی اکسپریس‘ سے کر رہے ہیں جن میں ان ساتھ دیپیکا پادوکون اہم کردار نبھا رہی ہیں۔

اجے دیوگن کا چار ارب کا دستخط

اجے دیوگن

اجے دیوگن کو ایکشن ہیرو میں شمار کیا جاتا ہے

بالی وڈ کے ایکشن ہیرو اجے دیوگن نے ایک ٹی وی چینل کے ساتھ چار ارب روپے کے معاہدے پر دستخط کیا ہے۔

اس کے مطابق 2017 تک یعنی آئندہ پانچ سال تک اجے دیوگن کی تمام فلموں کو ٹی وی پر دکھانے کا حق اسی ٹی وی چینل کا ہوگا اور اس پانچ سال کے دوران اجے دیوگن اس ٹی وی چینل کو کم از کم دس فلمیں فراہم کریں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بالی وڈ کے سپر سٹار سلمان خان نے بھی ایک ٹی وی چینل کے ساتھ اسی طرح کا معاہدہ کیا تھا۔

فلم ’جولی ایل ایل بی‘ کی مشکلات ختم

ارشد وارثی

ارشد وارثی منّا بھائی سیریز اور گول مال کے لیے جانے جاتے ہیں

بالی وڈ کے معروف اداکار ارشد وارثی اور بومن ایرانی کی فلم ’جولی ایل ایل بی‘ کے ریلیز ہونے میں جو مشکلات درپیش تھیں وہ اب ختم ہو گئی ہیں۔

اس فلم کی کہانی دو وکیلوں کی کہانی پر مبنی ہے اور اسی وجہ سے چند وکلا نے اس پر یہ کہتے ہوئے سوال اٹھائے تھے کہ اس فلم میں انہیں یعنی وکیلوں کو بے عزت کیا گیا ہے۔

لیکن عدالت نے فلم کے خلاف دائر شکایت کو خارج کر دیا ہے۔ اب یہ فلم 15 مارچ کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔