پان سنگھ تومر کے لیے نیشنل ایوارڈ

آخری وقت اشاعت:  پير 18 مارچ 2013 ,‭ 12:10 GMT 17:10 PST

پان سنگھ تومر نے نیشنل فلم ایوارڈز میں دو ایوارڈ جیتے

بھارت کے 60 ویں قومی فلم ایوارڈ میں ڈائریکٹر تگماشو دھوليا کی ہندی فلم پان سنگھ تومر کو بہترین فیچر فلم قرار دیا گیا ہے۔

فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے عرفان خان نے مشترکہ طور پر بہترین اداکار کا ایوارڈ جیتا ہے۔

عرفان کو مراٹھی اداکار وکرم گوکھلے کے ساتھ مشترکہ طور پر ایوارڈ دیا گیا۔

بہترین اداکارہ کے لیے مراٹھی اداکارہ اوشا جادھو کو منتخب کیا گیا ہے۔

ایک اور ہندی فلم وكي ڈونر کو بہترین تفریحی فلم کے زمرے میں ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا۔

اس فلم کے اداکار انشومن کو بہترین معاون اداکار جبکہ اداکارہ ڈلي اہلواليا اسی فلم کے لیے بہترین معاون اداکارہ قرار پائیں۔

بہترین ہدایت کار کے لیے شیواجی لوٹن پاٹل کا نام سرفہرست رہا جنہوں نے مراٹھی فلم دھاگ بنائی ہے۔

’گینگز آف واسع پور‘ اور’ کہانی‘ کے اداکار نواز دين صدیقي اور رتپرو گھوش کو جیوری کے انعام کا حقدار قرار دیا گیا جبکہ فلم ’کہانی‘ کو بہترین سکرین پلے کے زمرے میں بھی ایوارڈ ملا ہے۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔