ایبا سے منسوب عجائب گھر کا افتتاح

سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم میں ستّر کی دہائی کے مشہور پوپ گروپ ایبا (ABBA) سے منسوب ایک عجائب گھر کا افتتاح ہو گیا ہے۔

اس عجائب گھر کے پیچھے اس بینڈ کے ممبر بیورن الوائس ہیں۔ اس عجائب گھر میں اس پوپ بینڈ کے ملبوسات، موسیقی کے آلات اور دیگر اشیا رکھی گئی ہیں۔

عجائب گھر آنے والے افراد کمپیوٹر سے تیار کردہ اس پوپ گروپ کی شبیہہ کے ساتھ گانے بھی گا سکیں گے۔

ایبا کے ممبر الوائس نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ ایبا گروپ ایک بار پھر مل کر موسیقی کے میدان میں اتر رہا ہے۔

’عجائب گھر ہی میں آپ ہمیں اکٹھا دیکھ سکتے ہیں۔‘

اس عجائب گھر پر فرش ستّر کی دہائی کے ڈسکو فلور کی طرح ہے تاکہ عجائب گھر آنے والے افراد ڈانس بھی کرسکیں۔ اس کے علاوہ ایک جگہ پر لوگ اپنی آوازوں کا جادو بھی جگا سکیں گے اور ان کو بینڈ کے پانچویں ممبر بننے کا موقع مل سکتا ہے۔

اس سے قبل اس عجائب گھر کو 2008 میں کھولنے کی کوشش کی گئی تھی لیکن الوائس نے اس منصوبے کو یہ کہہ کر رد کردیا تھا کہ وہ ابھی زندہ ہیں۔

تاہم اب اس عجائب گھر کو بینڈ کی پوری حمایت حاصل ہے۔ الوائس روزانہ کم از کم پچاس کارکنوں کو بینڈ کے حوالے سے ہدایات دیتے ہیں۔

اس عجائب گھر میں اس کمرے کی شبیہہ تیار کی گئی جہاں ساٹھ کی دہائی میں اس بینڈ کے چاروں ممبران ملے تھے۔ اس کے علاوہ اس کاٹیج کو بھی تیار کیا گیا جہاں یہ لوگ مل کر گانے لکھا کرتے تھے۔

اسی عجائب گھر میں سویڈن میں موسیقی کی تاریخ کے حوالے سے بھی معلومات دی جائیں گی۔

اسی بارے میں