بالی وڈ راؤنڈ اپ

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

مدھوبالا کی بہن کی پریشانی

مدھوبالا
Image caption مدھوبالا کی شادی کشور کمار سے ہوئی تھی

بالی وڈ کے معروف گلوکار اور اداکار کشور کمار کی زندگی پر مبنی ایک فلم بنائی جا رہی ہے۔ لیکن فلم بننے سے قبل ہی اداکارہ مدھوبالا کی بہن مدھر بھوشن کے لیے تشویش کا باعث بن گئی ہے۔

یاد رہے کہ اپنے زمانے کی معروف اداکارہ مدھوبالا نے کشور کمار سے شادی کی تھی۔

مدھوبالا کی بہن مدھر بھوشن نے کہا ہے کہ اس فلم کے بنانے سے پہلے انہیں تحریری ضمانت چاہیے کہ فلمساز ان کی بہن کے کردار کو درست طور پر پیش کریں گے۔

بی بی سی سے بات کرتے ہوئے مدھر نے کہا ’میں صرف رنبیر کپور اور انوراگ باسو سے ملنا چاہتی ہوں اور یہ یقین دہانی چاہتی ہوں کہ میری بہن کا عکاسی گھٹیا طریقے سے نہ کی جائے۔‘

واضح رہے کہ اس فلم کی ہدایت انوراگ باسو کر رہے ہیں۔ فلم میں کشور کمار کا کردار رنبیر کپور نبھائیں گے۔

رچا چڈھا دھیرے دھیرے اپنے پتے کھولیں گی

Image caption رچا چڈھا نے طرح طرح کے کردار ادا کیے ہیں

بالی وڈ کی اداکارہ رچا چڈھا نے انوراگ کشیپ کی فلم ’گینگس آف واسع پور‘ میں ایک ادھیڑ عمر خاتون کا کردار ادا کیا ہے۔ اس سے قبل وہ دباكر بینرجی کی فلم ’اوئے لکی لکی اوئے‘ میں ہیروئین نیتو چندرا کی بڑی بہن کا رول ادا کر چکی ہیں۔

اب ان کی ایک اور لیک سے ہٹ کر فلم آنے والی ہے ’پھكرے‘۔

کیا انہیں اس بات کا ڈر نہیں ہے کہ ان پر ایسے ہی رول کرنے کا داغ نہ لگ جائے، اور وہ کمرشل فلموں میں اپنی عمر کے حساب سے ہی رول نہ کر پائیں؟

اس سوال کے جواب میں رچا چڈھا نے کہا ’ایک آرٹسٹ کو تو ہر طرح کے رول کرنے چاہیے۔ فکر مت کیجیے میں آنے والی کچھ فلموں میں اہم رول یعنی ہیروئین کا رول کر رہی ہوں۔ میں دھیرے - دھیرے اپنے پتے كھولوں گی۔‘

وینا ملک کی سیف سیکس کی صلاح

Image caption وینا ملک اپنی فلم کے پروموشن کے لیے ریڈ لائٹ ایریا میں کونڈوم تقسیم کرنے پہنچ گئیں

پاکستانی ماڈل اور اداکارہ وینا ملک بالی وڈ میں اپنے قدم جمانے میں زور و شور سے لگی ہیں۔ اپنی آنے والی فلم ’زندگی 50-50‘ کے پروموشن کے لیے وہ کوئی کمی نہیں رہنے دینا چاہتی ہیں۔

وہ فلم میں ایک سیکس ورکر کا کردار نبھا رہی ہیں اور شاید اسی لیے وہ ممبئی کے ریڈ لائٹ ایریا یعنی بازار حسن میں محفوظ سیکس کی ہدایت کے لیے پہنچ گئیں۔

وینا ملک کہتی ہیں کہ ’بالی وڈ میں اس مسئلے پر اور اس پیشے سے جڑی خواتین پر پہلے بھی فلمیں بنی ہیں لیکن آج تک کوئی اداکار ان گلیوں میں نہیں آیا۔ میں پہلی ایسی سٹار ہوں جو خود چل کے یہاں آئی اور میں امید کرتی ہوں کہ لوگ محفوظ سیکس کا استعمال کریں گے۔‘

اس فلم میں وینا کے ساتھ راجن ورما، ریا سین اور راج پال یادو ہیں۔

رنبیر کپور گاڈ فادر بننا چاہتے ہیں

Image caption رنبیر کپور اور دیپیکا 31 مئی کو ریلیز ہونے والی فلم میں ایک ساتھ نظر آ رہی ہیں۔

آئندہ ہفتے 31 مئی کو ریلیز ہونے والی فلم ’یہ جوانی ہے دیوانی‘ میں رنبیر کپور کے ساتھ ان کی پرانی محبوبہ دیپیکا پادوکون نظر آ رہی ہیں۔

اس فلم کے پروموشن کے دوران رنبیر کپور نے کہا کہ ’میرے بچے ہوں گے یا نہیں یہ تو پتہ نہیں لیکن میں چاہتا ہوں کہ میں دیپیکا کے بچوں کی رہنمائی کروں اور ان کا گاد فادر بن سکوں۔‘

رنبیر کپور گزشتہ پریس کانفرنس کے برعکس اس میں مزاحیہ انداز میں نظر آئے۔ دیپیکا نے رنبیر کپور کی تعریف میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ دیپیکا نے کہا ’رنبیر میں بے انتہا صبر ہے۔ وہ کام کرتے ہوئے جلدبازی نہیں کرتے۔ مجھے اپنا کام کرنے کا موقع دیتے ہیں اور ان کی یہ تن دہی انھیں ایک اچھا اداکار بناتی ہے۔‘

اسی بارے میں