بالی وڈ راؤنڈ اپ

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

رنبیر سے کتنی دوری رکھنی ہے مجھے معلوم ہے، سوناکشی

Image caption سوناکشی سنہا اداکار شتروگھن سنہا کی بیٹی ہیں اور انھوں نے حال میں کئی ہٹ فلموں میں اداکاری کی ہے

بالی وڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا کا کہنا ہے کہ وہ اپنی ہر فلم کے بارے میں اپنے والد اور معروف اداکار شتروگھن سنہا کو بتاتی ہیں۔

بہر حال ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ فلم سائن کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے آخری فیصلہ ان کا اپنا ہوتا ہے۔

سوناکشی سنہا اور رنبیر سنگھ کی فلم ’لٹیرا‘ پانچ جولائی کو ریلیز ہوئی ہے۔

بی بی سی سے خاص بات چیت میں انہوں نے اپنے سے کام کرنے والے اداکار رنبیر سنگھ کی دل پھینگ شبیہ کے بارے میں بھی بات کی اور کہا کہ انہیں معلوم ہے کہ ان سے کتنی دوری برقرار رکھنی ہے۔

سوناكشي نے کہا: ’وہ ایک انتہائی زندہ دل انسان ہیں۔ انہیں کیسے سنبھالنا ہے اور ان سے کتنی دوری برقرار رکھنی ہے یہ میں اچھی طرح سے جانتی ہوں کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ صرف کام سے کام رکھنا چاہئے۔ رنبیر کافی محنتی اور باصلاحیت اداکار ہیں۔‘

فالتو نغمے میں گاتا نہیں، سونو نگم

Image caption سونو نگم قریب دو دہائیوں سے فلموں میں پلے بیک سنگر کی حیثیت سے موجود ہیں

کچھ سال قبل تک گلوکار سونو نگم ہر دوسرے موسیقار کی پسند ہوا کرتے تھے لیکن آج کل سونو نگم بہت کم نغمے گا رہے ہیں۔

بی بی سی نے جب سونو نگم سے ان کے کم گیتوں کو آواز دینے کے بارے میں دریافت کیا تو انھوں نے کہا: ’دیکھئے، فالتو نغمے میں گاتا نہیں اور جو دوسرے باصلاحیت موسیقار ہیں وہ انہی گلوکاروں سے گیت اور نغمے گانے کا آفر دیتے ہیں جو ان کے كنسرٹس میں گانے کے لیے تیار ہو جاتے ہیں۔‘

سونونگم مزید کہتے ہیں: ’میں موسیقاروں کے پاس نہیں جاتا۔ انہیں میرے پاس آنا ہوگا۔‘

سونو نگم آنے والی فلم ’لو یو سونيو‘ کے گیت گا رہے ہیں۔ اسی کے میوزک لانچ پر انہوں نے بی بی سی سے خاص بات کی۔

وہ یہ نہیں مانتے کہ ان کے پاس کام کی کمی ہے۔ وہ کہتے ہیں: چاہے فلم اگنی پتھ کا ’اب مجھ میں کہیں باقی ہے‘ یا چشم بددور کا ’ہر ایک فرینڈ کمینہ ہوتا ہے‘ جیسے میرے نغمے اب بھی ہٹ ہو رہے ہیں۔

انھوں نے اپنے کیریئر پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ’میں خدا کا شکر ادا کرتا ہوں کہ گائیکی کا کریئر شروع ہونے کے 22 سال بعد اب بھی مجھے کام مل رہا ہے۔‘

بچے کے بجائے میری فلم پر توجہ دیں، شاہ رخ

Image caption شاہ رخ خان ان دنوں کرائے کی کوکھ کے ذریعے باپ بننے کی خبر کے لیے موضوع گفتگو ہیں

کرائے کی کوکھ کے ذریعہ ایک بیٹے کا باپ بننے کی خبروں کے درمیان فلم اداکار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ یہ ان کا انتہائی ذاتی اور رازدارانہ معاملہ ہے۔

ممبئی کے میریٹ ہوٹل میں بدھ کو اپنی فلم ’چنئی ایکسپریس‘ کے میوزک لانچ کے لئے منعقد تقریب میں شاہ رخ ایک بار پھر باپ بننے پر پوچھے گئے سوال کا جواب دے رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت اس موضوع پر جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ افسوس اور خوشی کا ملا جلا معاملہ ہے۔

شاہ رخ نے کہا: ’میں متعلقہ حکام کے ساتھ تمام لوگوں سے درخواست کرنا چاہتا ہوں کہ وہ جتنا جوش و خروش میرے بچے کی جانچ اور تحقیقات میں دکھا رہے ہیں، اتنی سنجیدگی کسی اور معاملے میں دکھائیں۔‘

انہوں نے کہا: ’اس معاملے کا افسوسناک پہلو جب ختم ہوگا تو میں ساری باتیں آپ سب سے شیئر کروں گا۔ اس لیے آپ میرے بچے کی جگہ میری آنے والی فلم پر توجہ دیں۔‘

اسی بارے میں