پران نے شیرخان بننے سے انکار کر دیا تھا

پران
Image caption اس فلم کا گانا ’یاری ہے ایمان میرا یار میری زندگی‘ آج بھی لوگوں کی زبان پر ہے۔

اداکار پران نے یوں تو کئی کردار نبھائے لیکن فلم’زنجیر کے شیر خان کے کردار نے انہیں ایک الگ ہی پہچان دی تھی۔ اور ان کے بعد ان کے اس کردار کو بار بار یاد کیا جا رہا ہے۔

اس فلم کا گانا ’یاری ہے ایمان میرا یار میری زندگی‘ آج بھی لوگوں کی زبان پر ہے۔

زنجیر فلم کے ہدایت کار پرکاش مہرہ کو اس کردار کے لیے پران کو منانے میں بہت محنت کرنی پڑی تھی اور فلم شروع ہونے سے کچھ پہلے پران نے فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

شیر خان کے کردار کے بارے میں پرکاش مہرہ نے ان کو بتایا اور کہا کہ یہ رول صرف ان کے لیے ہی بنا ہے اور اگر وہ نہیں کریں گے تو زنجیر بنے گی ہی نہیں۔

اب پرکاش مہرہ کے صاحبزادے امِت مہرہ زنجیر فلم کا ری میک بنا رہے ہیں انہوں نے ہی یہ بات بی بی سی کو بتائی۔

ان کا کہنا ہے کہ پران ایک اداکار نہیں بلکہ ایک ادارہ تھے۔

امت مہرہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے ّزنجیر کے ریمیک کے لیے پران سے ملاقات کی تھی اور انہیں بتایا کہ سنجے دت ’شیر خان‘ کا کردار نبھائیں گے۔

یہ سن کر پعان بہت خوش ہوئے تھے اور انہوں نے کہا تھا کہ سنجے دت ہی اس کردار کو بہتر انداز میں نبھا سکتے ہیں۔