بالی وڈ راؤنڈ اپ

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

کمل ہاسن کی بیٹی شروتی ہاسن کی دو فلمیں

Image caption شروتی ہاسن معروف اداکار کمل ہاسن کی بیٹی ہیں

کمل ہاسن کی بیٹی شروتی ہاسن کے لیے یہ جمعہ کافی اہم ہے کیونکہ ان کی دو فلمیں ایک ساتھ ریلیز ہو رہی ہیں۔

ایک ہے نکھل اڈوانی کی ’ڈی - ڈے‘ جس میں وہ ایک پاکستانی طوائف کا رول ادا کر رہی ہیں۔

دوسری فلم ہے پربھو دیوا کی ہدایت والی فلم ’رميا وستاویيا‘ جو ایک لو سٹوری بتائی جا رہی ہے۔ فلم میں ان کے ساتھ نظر آئیں گے گریش کمار جو میوزک کی معرف ٹپس كمپني کے مالک رمیش توراني کے بیٹے ہیں۔

ویسے ان دونوں فلموں کے علاوہ آنند گاندھی کی فلم ’شپ آف تھيسيس‘ بھی ریلیز ہو رہی ہے جو مرکزی دھارے سے تھوڑی مختلف فلم بتائی جا رہی ہے۔اس فلم کو پیش کر رہی ہیں عامر خان کی بیوی کرن راؤ۔

سلمان کو 10 سال کی سزا ہو سکتی ہے

سنہ 2002 کے ’ہٹ اینڈ رن‘ کیس میں اداکار سلمان خان پر نئے سرے سے الزام طے کرنے کے لیے اب سماعت 24 جولائی کو ہوگی۔

اس پر سماعت کل جمعہ کو ہونا تھی لیکن اب اسے 24 جولائی تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔

اس معاملے میں پہلے سلمان خان پر لاپرواہی کا مقدمہ چل رہا تھا لیکن اب یہ غیر ارادی قتل کے معاملے میں تبدیل ہو چکا ہے۔ جمعہ کو اس کیس کی نئے سرے سے سماعت شروع ہوئی اور سلمان بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

اس سے پہلے سلمان خان اس کیس کے معاملے میں ایک بار بھی عدالت نہیں پہنچے تھے۔

اگر الزام ثابت ہوتے ہیں تو سلمان کو 10 سال کی سزا ہو سکتی ہے۔

ہربھجن سنگھ کا دوسرا

ان دنوں كركٹر ہربھجن سنگھ میدان پر اپنی گیند بازی کے جوہر نہیں دکھا پا رہے ہیں لیکن شاید خالی بیٹھنا انہیں بھی پسند نہیں ہے اور اس لیے اب انہوں نے گائیکی کی راہ اپنانے کی ٹھان لی ہے۔

حال ہی میں انہوں نے ’میری ماں‘ نام کا گیت ریکارڈ کیا ساتھ ہی اس ویڈیو میں اداکاری بھی کی ہے۔ یہ گیت ہربھجن نے اپنی ماں کو وقف کیا ہے۔

دیکھنا ہوگا کہ گیند بازی کے بعد ہربھجن کا یہ ’دوسرا‘ کرنے کی کوشش ان کے لیے کیا لاتی ہے۔

شاہ رخ کی چنئی ایکسپریس ایک دن لیٹ

شاہ رخ خان کی فلم ’چنئی ایکسپریس‘ ایک دن لیٹ چل رہی ہے۔ آٹھ اگست کو دنیا بھر میں ریلیز ہونے والی یہ ایکشن مسالا فلم اب 9 اگست کو ریلیز ہوگی۔

ماہرین کے مطابق ایسا فیصلہ اس لیے لیا گیا کیونکہ فلم کے پروڈیوسر چنئی ایکسپریس کو عید کے دن ریلیز کرنا چاہتے تھے جو کہ اب 9 اگست کو پڑ رہی ہے۔

فلم میں شاہ رخ کے ساتھ دیپیکا پاڈوکون نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

اسی بارے میں