’نہ کوئی روزہ رکھا اور نہ ابھی ارادہ ہے‘

بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور کی شادی سیف علی خان سے گزشتہ سال اکتوبر میں ہی ہوئی تھی۔

شادی کے بعد کرینہ کا یہ پہلا رمضان ہے اور ان کے چاہنے والے امید کر رہے ہوں گے کہ کرینہ اس رمضان میں روزے ضرور رکھیں گی۔

تاہم کرینہ سے جب صحافیوں نے یہ سوال کیا کہ کیا کرینہ نے بھی روزے رکھے ہیں، تو ان کا جواب تھا ’میں نے ایک بھی روزہ نہیں رکھا ہے اور نہ ہی ابھی کوئی رکھنے کا ارادہ ہے کیونکہ بچپن سے ہی رمضان میری زندگی کا حصہ نہیں رہا ہے تو پھر اچانک روزے رکھنا کس طرح شروع کر دوں۔‘

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کرینہ نے یہ بھی واضح کیا کہ اگرچہ سیف اور ان کی شادی کو نو مہینے ہو گئے ہوں پر آج تک انہوں نے کبھی بھی سیف کے لیے کھانا نہیں بنایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کھانا بنانا تو دور وہ اتنی مصروف رہتی ہیں کہ انہیں کھانا کھانے کا بھی وقت نہیں ملتا۔ انہوں نے کہا کہ ویسے بھی سیف کو کھانا بنا کر کھلانے کا میرا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ ’میں تو یہ چاہتی ہوں کہ سیف میرے لیے کھانا بنائیں۔‘

اسی بارے میں