وینس فلم فیسٹیول کا افتتاح

جارج کلونی اور سینڈرا بُلک
Image caption اٹلی میں ہونے والا یہ سترواں فیسٹیول ہے جو گیارہ روز چلے گا۔

ہالی ووڈ سٹار جارج کلونی اور سینڈرا بُلک وینس پہنچ گئے ہیں جہاں وہ اپنے سائنس تھرلر ’گریوٹی‘ کے ساتھ سٹی فلم فیسٹیول کا افتتاح کریں گے۔

اٹلی میں ہونے والا یہ سترواں فیسٹیول ہے جو گیارہ روز چلے گا۔

اس فیسٹیول میں شریک ہونے والوں میں نکولس کیج، میٹ ڈیمن، زیک ایفرون اور سکارلِٹ جوہانسن شامل ہیں۔

اس سال کی جیوری کے سربراہ ڈائریکٹر برنارڈو برٹولوچی ہونگے۔ جبکہ سٹار وار کی اداکارہ کیری فشر اور برطانوی فلمساز اینڈریا آرنلڈ ان لوگوں میں شامل ہونگے جو اس بات کا فیصلہ کریں گے کہ اس سال گولڈن لائن ایوارڈ کس کو دیا جائے۔

ان میں ٹیری گلیم کی ڈارک فینٹسی دی زیرہ تھیورم شامل ہے جس میں ڈیمن کے ساتھ دو مرتبہ آسکر ایوارڈ یافتہ کرسٹوفر والٹز ہیں۔

گولڈن ڈئن ایوارڈ کے لیے پہلی مرتبہ دو دستاویزی فلمیں بھی شامل ہوئی ہیں۔جن میں ’لائف اینڈ ٹائمز آف ڈونلڈ رمسفلڈ‘ بھی شامل ہے۔

برطانیہ کی نظریں گلیمز کی فلم انڈر دی سکن پر لگی ہوئی ہیں۔

اسی بارے میں