بالی وڈ راؤنڈ اپ

بالی وڈ راؤنڈ اپ: آڈیو

شعلے جیسی فلم دوبارہ نہیں بن سکتی: جاوید اختر

سلیم خان کے ساتھ مل کر شہرۂ آفاق فلم شعلے لکھنے والے جاوید اختر کا کہنا ہے کہ شعلے دوبارہ نہیں بنائی جا سکتی۔

جاوید اختر کہتے ہیں ’شعلے کا ہر کردار امر ہے۔ یہ فلم شاہکار ہے اور شعلے ہماری نہیں بلکہ ہم شعلے کے ہیں۔‘

جاوید اختر نے شعلے کے بارے میں ان خیالات کا اظہار فلم کے تھری ڈی ورژن کے ٹریلر کے اجرا کے موقعے پر کیا۔

ساتھ ہی جاوید اختر نے یہ بھی کہا کہ یوں تو اس فلم کا ہر کردار یادگار ہے لیکن پھر بھی سب سے یادگار کردار صرف اور صرف گبھر سنگھ کا ہے۔

سلمان اور شاہ رخ کے درمیان دوستی ممکن ہی نہیں: سلیم خان

یہ بات کسی سے بھی ڈھکی چھپی نہیں ہے کہ سلمان خان اور شاہ رخ خان کے درمیان دشمنی نہ سہی دوستی بھی نہیں ہے۔ کہا جاتا ہے کہ دونوں اداکاروں کی دوستی کے درمیان دراڑ تب آئی جب 2008 میں قطرینہ کیف کی سالگرہ کی دعوت میں سلمان خان اور شاہ رخ خان کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔

حال ہی میں ممبئی میں شعلے کے تھری ڈی ورژن کے ٹریلر کے اجرا پر سلمان خان کے والد سلیم خان نے کہا کہ سلمان خان اور شاہ رخ کے درمیان پیار اور دوستی اس لیے ممکن نہیں کیونکہ دونوں ایک دوسرے کے مخالف ہیں۔

سلیم خان کہتے ہیں کہ ’سلمان خان اور شاہ رخ دونوں الگ الگ شخصیت کے لگ ہیں۔ سمجھدار ہیں۔ ساتھ ہی دونوں ایک دوسرے کا مقابلہ کرتے ہیں اور مقابلہ کرنے والوں دوستی نہیں ہوتی۔ ہاں وہ ایک دوسرے کے ساتھ کام کر سکتے ہیں۔‘

سلیم خان نے مزید کہا کہ ’یہ امید نہیں کی جا سکتی کہ شاہ رخ خان کی کوئی فلم ہٹ نہیں ہوتی تو سلمان اس پر ناچے گا اور گائے گا اور ٹھیک اسی طرح ہی سلمان خان کی فلم کی کامیابی پر شار رخ تو پارٹی نہیں دے گا نا۔‘

اس موقعے پر سلیم خان نے یہ بھی کہا ڈالا کہ دو بڑے ستاروں کے درمیان اس طرح کا تعلق کوئی نئی بات نہیں ہے۔

سلیم خان نے کہا کہ ایک وقت تھا جب راج کپور، دیو آنند اور دلیپ کمار بھی ایک دوسرے کے ساتھ بس کام ہی کرتے تھے۔

بیوی کے جنم دن منانے پہنچے عامر خان آسام

عامر خان اپنی بیوی کرن راؤ کی چالیسویں سالگرہ منانے کے لیے اپنے کچھ دوستوں کے ساتھ آسام پہنچے۔ کرن اور عامر کے بیٹے آزاد کے ساتھ ساتھ کرن جوہر، ایان مکرجی اور سنگیت نردیشک سلیم بھی موجود ہیں۔

عامر اور ان کے دوست سونت پور ضلعے میں واقع نامیری نیشنل پارک کے ایک پر فضا مقام پر موجود ہیں۔ اس جگہ پر عامر کو ان کے بیٹے آزاد کے ساتھ کھیلتے ہوئے دیکھا گیا۔

عامر اپنے دوستوں کے ساتھ ان چھٹیوں میں کیزرنگا نیشنل پارک بھی جائیں گے۔

میں نے سوشانت کو تھپڑ نہیں مارا: انکیتا

حال ہی میں میڈیا میں خبریں آئی کہ سوشانت سنگھ راجپوت کو ایک تھپڑ پڑا اور یہ تھپڑ مارنے والی کوئی اور نہیں بلکہ ان کی گرل فرینڈ انکیتا لوکھانڈے تھی۔

مگر انکیتا نے ان تمام خبروں کو جھوٹا اور بے بنیاد ٹھہرایا اور کہا کہ ان کے درمیان سب کچھ ٹھیک ہے اور وہ کبھی سوشانت کو تھپڑ نہیں مار سکتی ہیں۔

سوشانت نے اس خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’ویسے میں ہر روز کچھ نے کچھ ایسا کرتا ہی رہتا ہوں کہ مجھے تھپڑ پڑے لیکن ابھی تک ایسا ہوا نہیں ہے۔‘

سوشانت نے کہا کہ ان کے اور انکیتا کے تعلقات بہت اچھے ہیں لیکن لوگوں کو ان کے رشتوں میں نمک مرچ لگانے میں مزا آتا ہے۔

سوشانت اور انکیت ڈرامہ سیریل پوتر رشتہ کے دوران ایک دوسرے سے ملے تھے اور تب سے ساتھ ساتھ ہیں۔ سوشانت اس کے بعد سے فلموں میں کامیاب رہے جبکہ انکیتا ٹی وی سے ہی وابسطہ ہیں۔

اسی بارے میں