سلمان کی شادی کے کارڈ تک چھپ چکے تھے لیکن۔۔۔

Image caption سلمان خان نے پروگرام میں اپنی سابق دوست خواتین کا ذکر کیا

کرن جوہر کے پروگرام کافی وِد کرن میں فلم سٹار سلمان خان نے شاہ رخ خان سے مبینہ تلخ تعلقات سے لے کر ایشوریہ رائے بچن اور قطرینہ کیف جیسی اپنی پرانی دوست خواتین کے علاوہ کئی موضوعات کے ساتھ ساتھ اپنی شادی کے بارے میں بھی بات کی ہے۔

شاہ رخ خان کے ساتھ تعلقات کے بارے میں انھوں نے کہا: ’میں نے اور شاہ رخ نے کافی وقت ساتھ گزارا ہے لیکن یہ بھی سچ ہے کہ اب ہم پہلے جیسے دوست کبھی نہیں بن پائیں گے۔‘

تنہا سونا پسند ہے: سلمان خان

تاہم سلمان خان نے یہ بھی تسلیم کیا کہ وہ شاہ رخ خان کی بہت عزت کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا: ’شاہ رخ آج جس مقام پر ہیں، اپنی محنت کی وجہ سے ہیں۔ جو لوگ سوچتے ہیں کہ شاہ رخ خان کو گالی دینے سے یا انھیں برا بھلا کہنے سے وہ میرے قریب پہنچ جائیں گے، میں بتاتا ہوں کہ ان کا ایسا سوچنا غلط ہے۔ شاہ رخ کے بارے میں برا بولنے والوں کو میں چپ کرا دیتا ہوں۔‘

کرن جوہر کے ایک سوال کے جواب میں سلمان خان نے بتایا: ’میں ایک دو بار شادی کے قریب پہنچ گیا تھا۔ سنگیتا بجلاني کے ساتھ تو کارڈ بھی چھپ گئے تھے، لیکن بات جمی نہیں۔ شاید میری گرل فرینڈز کو لگتا ہے کہ افیئر تو ٹھیک ہے لیکن اس شخص کے ساتھ زندگی بھر کس طرح گزار پاؤں گی۔‘

جب پرانی دوست خواتین سے آمنا سامنا ہوتا ہے تو کیا کرتے ہیں؟ سلمان نے بتایا کہ وہ دور چلے جاتے ہیں تاکہ آمنا سامنا ہونے کی نوبت ہی نہ آئے۔

انھوں نے بتایا کہ ان کی پرانی دوستوں میں سے سنگیتا بجلاني اب بھی ان کے رابطے میں ہیں اور ان کے خاندان کی اچھی دوست ہیں۔

سلمان خود کو کیسا ایکٹر سمجھتے ہیں، اس پر انھوں نے کہا: ’میں اوسط سے بھی نیچے ہوں، میرے حساب سے دوسرے اداکار مجھ سے زیادہ اچھے ہیں۔ رومانٹک انداز میں شاہ رخ خان کا کوئی مقابلہ نہیں، عامر جیسی لگن اور پرفیكشن کسی میں نہیں ہے، اکشے کمار بطور آرٹسٹ کافی اوپر ہیں۔ ان کی کامک ٹائمنگ زبردست ہے۔‘

ہیروئینوں میں سلمان خان کو دیپیکا پاڈوکون، سوناکشی سنہا اور پرینکا چوپڑا بہت پسند ہیں انھوں نے ایشوریہ رائے بچن کو کمال کی اداکارہ بتایا۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ اپنی کس شریک اداکارہ کے ساتھ شادی کرنا چاہیں گے، تو انھوں نے پریتی زنٹا کا نام لیا۔

اسی بارے میں