ریتک روشن اور سوزین میں علیحدگی

Image caption ’یہ میرے اور ہم دونوں کے خاندان کے لیے بہت تكليف دہ وقت ہے اور میرا میڈیا اور لوگوں سے درخواست ہے کہ اس وقت وہ ہماری پرائیویسی کا احترام‘

بالی وڈ کے سپر سٹار ریتک روشن اپنی بچپن کی دوست اور بیوی سوزین سے الگ ہو گئے ہیں۔

ریتک روشن کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ الگ ہونے کا فیصلہ سوزین نے لیا ہے۔ ’سوزین نے مجھ سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہم دونوں کا 17 سال کا ساتھ ختم ہو گیا ہے۔‘

انہوں نے بیان میں مزید کہا ’یہ میرے اور ہم دونوں کے خاندان کے لیے بہت تكليف دہ وقت ہے اور میرا میڈیا اور لوگوں سے درخواست ہے کہ اس وقت وہ ہماری پرائیویسی کا احترام۔‘

ریتک روشن نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ ان کے بہت شكرگزار ہیں جو ان کی صحت کی فکر کر رہے ہیں۔ ’میرا علاج صحیح چل رہا ہے اور جلد ہی میں مکمل طور پر صحتیاب ہوں جاؤں گا۔‘

ریتک روشن نے دھوم، کوئی مل گیا جیسی ہٹ فلموں میں کام کیا ہے۔

ان کی فلم كرش کے کئی سیکوئنس بن چکے ہیں اور اس نے بھی باکس آفس میں کافی دھوم مچائی۔

اپنے بے حد خوبصورت جسم اور چہرے کے لیے جانے جانے والے ریتک روشن نے جب فلمی دنیا میں قدم رکھا تو ان کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ وہ تینوں خان تعنی عامر خان، سلمان خان اور شاہ رخ خان کی چھٹی کر دیں گے لیکن ایسا نہیں ہوا۔

اسی بارے میں