سلمان خان کے بعد’بِگ باس‘ کون

سلمان خان بِگ باس میں تصویر کے کاپی رائٹ Colors
Image caption بِگ باس کے چوتھے، چھٹے اور ساتویں سیزن میں سلمان خان نے شو کی میزبانی کی تھی

مشہور ٹی وی ریلٹی شو بگ باس کے گزشتہ دو سیزن کی میزبانی کرنے والے سلمان خان اگلا سیزن نہیں کریں گے، یہ خبریں عام ہوتے ہی سب کی نظریں اس بات پر ٹکی ہوئی ہیں کہ یہ کمان اب کس کے ہاتھ میں جائے گی۔

پروڈیوسرز اب آٹھویں سیزن کی تیاری میں تو مصروف ہیں لیکن ان کے لیے پہلا چیلنج ہے اس شو کا نیا میزبان پکا کرنا۔ میزبان کے طور پران کے سامنے تین نام ہیں۔رنبیر کپور، پرینکا چوپڑا یا راکیش روشن۔

پروڈکشن ہاؤس کے کچھ لوگوں کا کہنا ہے کی اگر سلمان نہیں تو ان کی پسند رنبیر رہیں گے کیونکہ رنبیر نوجوان ناظرین میں کافی مقبول ہیں اور ان کے پرستار انہیں کافی پسند کرتے ہیں۔

بگ باس کے اب تک سات ایڈیشن نشر ہو چکے ہیں ان میں سے چوتھے، چھٹے اور ساتویں سیزن میں سلمان خان نے بگ باس کی میزبانی کی تھی۔

دھوم -3 جیسے چھوٹے رول پر سوچونگي: کیٹ

تصویر کے کاپی رائٹ Yashraj Films
Image caption دھوم تھری میں قطرینہ کیف کا کردار کا فی مختصر تھا۔

یوں تو دھوم -3 نے 500 کروڑ کا بزنس کیا لیکن فلم کو دیکھنے کے بعد شائقین ایک ہی چیز کے لیے ترسےاور وہ تھا قطرینہ کیف کا کردار۔

فلم 'دھوم -3' میں کیٹ کا بے حد ہی چھوٹا رول تھا جس کی وجہ سے ایسا لگا کی فلم میں کیٹ کی جگہ صرف برائے نام ہی تھی۔

ممبئی میں جب ایک پریس کانفرنس میں قطرینہ سے دھوم -3 میں ان کے چھوٹے رول کے بارے جب پوچھا گیا تو کیٹ نے کہا، ’میں اس بات کو بطور تعریف لوں گی کہ مجھے فلم میں لوگ اور دیکھنا چاہتے ہیں اور میں آئندہ کوشش کروں گی کی وہی فلم کروں جس میرا رول بڑا ہو۔‘

واضح رہے کہ دھوم -3 کے بارے میں اپنے ایک پرانے انٹرویو میں عامر خان نے بھی یہ بات مانی تھی کی کیٹ کا کردار فلم میں لمبا کیا جا سکتا تھا۔

اس سال کیٹ فلم بنگ - بینگ میں رتیك کے ساتھ نظر آئیں گی.

38 کے ہوئے چھوٹے بچن

تصویر کے کاپی رائٹ PR
Image caption ابھشیک بچن اپنی سالگرہ کا دن کام کرتے ہوئے گذارنا چاہتے ہیں

جونیئر بچن ابھیشیک کی آج 38ویں سالگرہ ہے۔ ابھیشیک کا خیال ہے کہ اپنی سالگرہ پر کام کرنا ان کے لیے بہت لکی رہتا ہے۔

ماضی میں بھی کئی مرتبہ انھوں نے اپنی سالگرہ فلموں کے سیٹ پر گزاری، جیسے ’دھوم‘، ’بنٹی اور ببلی‘ وغیرہ کی فلم بندی کے دوران ۔ یہ سال بھی ابھیشیک اپنی آنے والی فلموں ’آل از ویل‘ اور’ہیپی نیو اير‘ کی شوٹنگ میں مصروف رہیں گے۔

ابھیشیک بچن حال ہی میں’دھوم -3‘ میں نظر آئے تھے۔

اسی بارے میں