’دیپکا پاڈوکون سب سے مہنگی اداکارہ‘

دیپیکا پاڈوکون تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption دیپیکا نے اتنی بڑی رقم لے کر کئی بڑی ہیروئینوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے

کیا دیپکا پاڈوکون بالی ووڈ کی سب سے مہنگی ہیروئن بن گئی ہیں؟ بالی ووڈ کی خبروں کے مطابق اس کا جواب ہے ہاں۔

حال ہی میں دپیکا نے ایک سافٹ ڈرنکس کمپنی کے ساتھ ایک سال کے لیے اشتہار کا معاہدہ کیا اور اس کے لیے انہیں مبینہ طور پر چھ کروڑ روپے کی بھاری بھرکم رقم دی گئی۔

اس سے پہلے کسی ہیروئن کو اشتہار کے لیے اتنی بڑی رقم کبھی نہیں دی گئی۔ دیپکا نے ایسا کر کے پرینکا چوپڑا، قطرینہ کیف اور ایشوریہ رائے بچن تک کو پیچھے چھوڑ دیا جو ایک اشتہار کے لیے پانچ سے ساڑھے پانچ کروڑ روپے تک لیتی ہیں۔

شاہ رخ کو پسند ہے ’را۔ون۔‘ شاہ رخ خان کے حصے میں ’دل والےدلہنیا لے جائیں گے،‘ ’بازی گر،‘ ’ڈر،‘ ’چک دے انڈیا،‘ ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ اور ’چینئی ایکسپریس‘ جیسی انتہائی ہٹ اور یادگار فلمیں درج ہیں لیکن جب ان سے ان کی پسندیدہ فلمیں پوچھی گئیں تو انہوں نے ان میں سے ایک کا بھی نام نہیں لیا۔

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption شاہ رخ خان کو اپنی فلاپ فلمیں زیادہ پسند ہیں

انکا کہنا تھا کہ ان کی پسندیدہ فلم ’را۔ون‘ ہے۔

ممبئی میں ایک مصنوعات کے تشہیری پروگرام میں پہنچے تو شاہ رخ نے پسندیدہ فلموں کے نام پر اپنی فلاپ فلمیں کے نام لیے۔ انہوں نے کہا: ’مجھے را۔ ون، پہیلی اور پھر بھی دل ہے ہندوستانی سب سے زیادہ پسند ہیں کیونکہ ماں باپ کو اپنا کمزور بچہ سب سے زیادہ لاڈلا ہوتا ہے۔‘

تگمانشو دھولیہ سبھاش گھئی کی 1983 کی سپر ہٹ فلم ’ہیرو‘ کے ری میک میں وہ اہم کردار ادا کریں گے جو اصل فلم میں شممي کپورنے ادا کیا تھا۔

شمي نے فلم میں ہیروئین میناکشی ششادری کے والد کا رول ادا کیا تھا۔

ری میک میں وہ فلم کی ہیروئن ایوتھيا شیٹی کے والد بنیں گے۔ ایوتھيا شیٹی اداکار سنیل شیٹی کی بیٹی ہیں۔ فلم کے ہیرو آدتیہ پچولي کے بیٹےسورج پنچولي ہیں، جب کہ ہدایات نکھل اڈوانی دیں گے۔

اسی بارے میں