دس چیزیں جن سے ہم گذشتہ ہفتے لاعلم تھے

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption پرندے بنتے بنتے ڈائنوساروں کا وزن 163 کلوگرام سے گھٹ کر 800 گرام رہ گیا

1 تھیروپوڈ نسل کے ڈائنوسار 12 گنا سکڑ کر جدید پرندوں میں ڈھل گئے۔

مزید پڑھیے (بی بی سی اردو)

2 لنگور کا لباس پہننے اور شور شرابہ کر کے دہلی میں بھارتی پارلیمان کی عمارتوں سے سرخ بندروں کو بھگانے کے لیے نوجوانوں کو معاوضہ دیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیے (بی سی سی اردو)

3 آپ دنیا کے جس خطے میں ہوں، فیس بک کا گلوب والا آئیکون اس کی مناسبت سے بدل جاتا ہے۔

مزید پڑھیے

4 رچرڈ نکسن پانڈا کے ملاپ کی عادات میں دلچسپی رکھتے تھے۔

مزید پڑھیے

5 دنیا میں ایک ایسا چرچ بھی ہے جہاںctrl+v اور ctrl+c مقدس علامات ہیں۔

مزید پڑھیے

6 2001 سے اب تک لندن میں فائربریگیڈ کے کارکنوں نے 16 ایسے بچوں کو آزاد کرایا ہے جن کے سر سیڑھیوں کے جنگلے میں پھنس گئے تھے۔

مزید پڑھیے

7 ہماری کہکشاں کا وزن قریبی کہکشاں اینڈرومیڈا کے مقابلے پر آدھا ہے۔

مزید پڑھیے

8 لندن جیک نامی جس کتے کی کھال میں بھوسہ بھر کے اس کی مدد سے ریلوے سٹیشنوں پر چندہ مانگا جاتا تھا، اس کا رنگ دوبار تبدیل ہوا۔

مزید پڑھیے

9 نیویارک کے ایک کتب خانے سے ایک ہیجان انگیز کتاب 54 برس تک واجب الادا رہنے کے بعد بالآخر لوٹا دی گئی۔

مزید پڑھیے

10 ایک ہی سمت میں تین پنالٹی ککس کے بعد گول کیپر اکثر اوقات اگلی شاٹ کے وقت جست لگانے کی سمت بدل دیتے ہیں۔

مزید پڑھیے

اسی بارے میں