امریکی اداکار رابن ولیئمز مردہ پائے گئے

تصویر کے کاپی رائٹ AP
Image caption رابن ولیئمز اپنی اداکاری میں فلبدی بولنے کے ماہر ماننے جاتے تھے

معروف امریکی مزاحیہ اداکار رابن ولیئمز کیلی فورنیا میں اپنی رہائش گاہ میں مردہ پائے گئے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 63 سالہ رابن ولیئمز نے بظاہر خودکشی کی ہے تاہم اس بارے میں حتمی طور پر مزید تحقیقات کے بعد ہی بتایا جا سکتا ہے۔

میرن کاؤنٹی کے پولیس حکام کے مطابق پیر کو دوپہر کے قریب ایک ہنگامی فون کال موصول ہونے کے بعد جب وہ رابن ولیئمز کے گھر پہنچے تو اس وقت وہ مردہ حالت میں تھے۔

رابن ولیئمز کی مقبول فلموں میں سے ایک’گڈ مارننگ ویت نام‘ ہے۔

انھیں فلم ’گڈ ول ہنٹنگ‘ میں بہترین کردار پر آسکر ایوارڈ بھی ملا تھا۔

رابن ولیئمز اپنی اداکاری میں فلبدی بولنے کے ماہر ماننے جاتے تھے اور انھوں نے گذشتہ سال 70 کی دہائی کے ٹی وی شو مورک اینڈ منڈی کے بعد پہلی بار ایک نئی ٹی وی سیریز ’دی کریزی ونز‘ میں کام کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اخبار لاس اینجلس ٹائمز کے مطابق وہ ماضی میں شراب نوشی اور منشیات کے استعمال کی عادت سے چھٹکارہ حاصل کرنے کی کوششیں کر رہے تھے اور حال ہی میں بحالی کے مرکز میں دوبارہ گئے تھے۔

اسی بارے میں